جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

انفرادی گھریلو شمسی توانائی کا نظام

Posted On: 15 DEC 2022 8:21PM by PIB Delhi

 

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آرای) ملک میں روف ٹاپ سولر (آر ٹی ایس) کو فروغ دینے کے لیے، روف ٹاپ سولر پروگرام فیز II نافذ کر رہی ہے جو آر ٹی ایس کی تنصیب کے لیے انفرادی گھرانوں کو مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ یہ پروگرام طلب پر مبنی ہے اور آر ٹی ایس کی مجموعی 4000 میگاواٹ صلاحیت کا ہدف رہائشی شعبے کے لیے پروگرام کے تحت 6600 کروڑ روپے کےکل مرکزی مالیاتی امداد (سی ایف اے) کی فراہمی کے ذریعے ہے۔انفرادی گھرانوں کے لیے، 3 کلو واٹ صلاحیت تک کے آر ٹی ایس پلانٹس کے لیے بینچ مارک لاگت کا 40 فیصد تک اور 3 کلو واٹ سے زیادہ اور 10 کلو واٹ تک کے آر ٹی ایس پلانٹس کی صلاحیت کے لیے 20 فیصد تک سی ایف اےفراہم کیا جاتا ہے۔ گروپ ہاؤسنگ سوسائٹیز/ریذیڈنشیل ویلفیئر ایسوسی ایشنز (جی ایچ ایس/آر ڈبلیو اے) کے لیے، سی ایف اے،عام سہولیات کوبجلی کی فراہمی میں استعمال ہونے والے 500 کلو واٹ تک کی صلاحیت کے آر ٹی ایس پلانٹس کے لیے، بینچ مارک لاگت کے 20فیصدتک محدود ہے۔

یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.13917

(ش ح - اع - ر ا)  

 



(Release ID: 1884542) Visitor Counter : 101


Read this release in: English