جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

پی ایم-کسم اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے ایم این آر ای کے اقدامات

Posted On: 15 DEC 2022 8:16PM by PIB Delhi

 

پردھان منتری کسان توانائی تحفظ ایوم اُٹھان مہابھیان (پی ایم-کسم) کے بنیادی مقاصد میں فارم سیکٹر کو ڈی- ڈیزلائزیشن کرنا، کسانوں کو پانی اور توانائی کا  تظف  فراہم کرنا، کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور ماحولیاتی آلودگی کو روکنا شامل ہے۔ اس اسکیم کے تین اجزاء ہیں جن کا ہدف31 مارچ2026 تک 30.8 گیگاواٹ کی شمسی توانائی کی صلاحیت میں اضافے کو حاصل کرنا ہے جس میں کل مرکزی مالیاتی امداد 34422 کروڑ روپے ہے۔

وزارت کی طرف سے پی ایم-کسم اسکیم کے مناسب نفاذ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں شامل ہیں:

  • پی ایم-کسم اسکیم کو 31 مارچ2026 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
  • شمال مشرقی ریاستوں، جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے انڈمان نکوبار اور لکشدیپ کے جزائیر کے انفرادی کسانوں کے لیے 15 ایچ پی (7.5 ایچ پی سے بڑھ کر) تک پمپ کی صلاحیت کے لیے مرکزی مالیاتی امداد (سی ایف اے) دستیاب ہے ، اور تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پانی کے بالائی علاقوں میں کلسٹر/ کمیونٹی آبپاشی پروجیکٹوں میں ہر کسان کے لیے۔
  • کسانوں کو کم لاگت کی مالی امداد کی دستیابی کے لیے بینکوں/FIs کے ساتھ میٹنگ۔
  • اسٹینڈ اسٹون سولر پمپس کی خریداری کے لیے ریاستی سطح کے ٹینڈر کی اجازت دی گئی۔
  • عمل درآمد کے لیے ابتدائی منظوری کی تاریخ سے 24 ماہ تک کی مدت بڑھا دی گئی۔
  • کمپوننٹ-اے اور کمپوننٹ-سی (فیڈر لیول سولرائزیشن) کے تحت کارکردگی کی بینک گارنٹی کی ضرورت میں نرمی کی گئی ہے۔
  • ٹینڈر کی شرائط پر نظرثانی کی گئی ہے تاکہ اسکیم کے تحت توسیعی فائدہ کو تیز کرنے کے لیے انسٹالر کی بنیاد کو بڑھایا جا سکے۔
  • کسانوں کو رعایتی قرض فراہم کرنے کے لیے زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ (اے آئی ایف) کے تحت شامل اسکیم کے تحت پمپوں کی سولرائزیشن۔
  • اسکیم کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ترجیحی شعبے کے قرضے (پی ایس ایل) کے رہنما خطوط کے تحت شامل کیا گیا ہے تاکہ فنانس تک آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکے۔ اس کے علاوہ، متعدد بینکوں نے اسکیم کے لیے قرض دینے کے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
  • تنصیبات کے معیار کو فروغ دینے کے لیے شمسی پمپوں کی تفصیلات اور جانچ کے طریقہ کار میں وقتاً فوقتاً نظر ثانی کی گئی ہے۔
  • اسکیم کی نگرانی کے لیے مرکزی اور ریاستی سطح پر ویب پورٹل تیار کیے گئے ہیں۔
  • سی پی ایس یوز  کے ذریعے پبلسٹی اور بیداری پیدا کرنا۔
  • اسکیم پر معلومات حاصل کرنے میں آسانی کے لیے ٹول فری نمبر فراہم کیا گیا ہے۔
  • عمل درآمد کے دوران سیکھے گئے اسباق اور اسٹیک ہولڈرز کے تاثرات کی بنیاد پر اسکیم کے رہنما خطوط میں پیشرفت اور وضاحتوں کے اجراء اور ترامیم کی باقاعدہ نگرانی۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے فراہم کیں۔

*****

U.No.13918

(ش ح - اع - ر ا)  

 



(Release ID: 1884541) Visitor Counter : 119


Read this release in: English