ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیاتی تعلیم، آگاہی اور تربیت کی سرگرمیاں (ای ای اےٹی)

Posted On: 12 DEC 2022 5:37PM by PIB Delhi

 

ماحولیات کی تعلیم، بیداری اور تربیت (ای ای اےٹی) ایک مرکزی شعبہ کی اسکیم ہے جو ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت کے ذریعے لاگو کی گئی ہے۔ اس کامقصد ماحولیاتی بیداری کو فروغ دینا اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے طلباء کی شرکت کو متحرک کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت دو بڑے پروگراموں، یعنی نیشنل گرین کور (این جی سی) پروگرام اور نیشنل نیچر کیمپنگ پروگرام (این این سی پی) کے لیے گرانٹ ان ایڈ کو منظوری دی گئی ہے۔

این جی ایس پروگرام کے تحت، طلباء کو تعلیم دینے اور ماحولیاتی مسائل پر بیداری پھیلانے کے لیے اسکولوں اور کالجوں میں ایک لاکھ سے زیادہ ایکو کلب بنائے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت فی ایکو کلب 5000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی تھی جس میں فی ضلع 500 اسکول ایکو کلب اور فی ریاست 100 کالج ایکو کلب کی حد ہوتی تھی۔ ایکو کلبوں کی طرف سے شروع کی گئی سرگرمیوں میں شجرکاری کی مہات، صفائی مہم، اہم ماحولیاتی ایام منانا، کچرے کی علیحدگی کے ذریعے ٹھوس فضلہ کے انتظام کے بارے میں بیداری اور صلاحیت سازی، سبز عہد وغیرہ شامل ہیں۔

مزید برآں، این این سی پی کے تحت، طلباء کے لیے ملک کے مختلف محفوظ علاقوں/ نیچر پارکس/ ٹائیگر ریزروز میں فیلڈ وزٹ/ نیچر کیمپوں کے  اناںتم کی مدد کی گئی اور نیچر ٹریل میں پائے جانے والے پودوں اور حیوانات کی چیک لسٹ تیار کرنے، پرندوں کی نگرانی، ٹریکنگ، گرین عہد وغیرہ جیسی سرگرمیاں شروع کی گئیں اور ان کیمپوں کے دوران گروپ مباحثے، تجربات کا تبادلہ وغیرہ کیا گیا۔ ان کیمپوں نے طلباء کو ’فطرت کا تجربہ‘ فراہم کیا اور ان میں فطرت اور اس کے تحفظ کے تئیں ان کی حساسیت کو متحرک کرنے کی بڑی صلاحیت موجود تھی۔ اس پروگرام کے تحت 2 راتوں اور 3 دن کے کیمپ کے لیے، فی طالب علم مالی امداد 2000 روپے سے زیادہ نہیں فراہم کیے جاتے تھے، جس میں ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 20 کیمپوں کی حد ہوتی ہے۔

مندرجہ بالا پروگراموں کو متعلقہ ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے(یو ٹی) انتظامیہ کے ذریعہ نامزد کردہ ریاستی نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے لاگو کیا گیا تھا۔ پچھلے تین سالوں کے دوران اس اسکیم کے لیے مختص کیے گئے فنڈز کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

 

(رقم کروڑ روپے میں)

مالی سال

بجٹ تخمینہ (بی ای)

نظرثانی شدہ تخمینہ(آرای)

2019-20

50.00

55.00

2020-21

87.36

45.00

2021-22

60.00

60.00

ای ای اے ٹی اسکیم کو رواں مالی سال کے دوران تشکیل نو کر کے ’ماحولیاتی تعلیم پروگرام‘ میں تبدیل کیا گیا ہے۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اورآب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.13921

(ش ح - اع - ر ا)  

 



(Release ID: 1884539) Visitor Counter : 164


Read this release in: English