ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فضائی آلودگی کے لیے کمیونٹی پر مبنی حل

Posted On: 12 DEC 2022 5:34PM by PIB Delhi

 

ماخذ کی تقسیم (ایس اے) مطالعات، 37 شہروں میں  مختلف ذرائع اور فضائی آلودگی میں  ان کے تعاون کی نشاندہی کرنے کے لیے کئے گئے ہیں۔

حکومت نے ملک بھر میں فضائی آلودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے ، قومی سطح کی حکمت عملی کے طور پر 2019 میں صاف ہوا کے قومی پروگرام (این سی اے پی) کا آغاز کیا ہے۔ این سی اے پی کے تحت ، ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کی غرض سے،  131 غیر-حصولی / ملین سے زیادہ آبادی والے شہروں کے لیے، شہر مخصوص صاف ہوا کے ایکشن منصوبے تیار کئے گئے ہیں۔

مالی برس 20-2019 سے  فضائی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے، این سی اے پی کے تحت  نیز پندرھویں مالیاتی کمیشن کے تحت الاٹ کی گئی رقم ، سال وار ضمیمہ-I کے طور پر درج ذیل دی گئی ہے۔

حکومت، ماحولیاتی پالیسیاں وضع کرنے میں عوامی مشاوارت کرتی ہے۔ کمیونٹی پر مبنی حل اپنانے ہوں گے جن میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ ، فضلہ کو منبع پر چھانٹ کر الگ کرنا، عوامی نقل وحمل کا استعمال، گاڑیوں کی دیکھ بھال اور درست پی یو سی سرٹیفکیٹ کا ہونا،فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے  ڈی جی سیٹس کے استعمال کی حوصلہ شکنی نیز الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانا وغیرہ شامل ہیں۔

ضیمہ – I

این سی پی کے تحت اور پندرھویں مالیاتی کمیشن کے تحت ، سال وار مختص کردہ فنڈس کی تفصیلات

این سی اے پی کے تحت  فنڈس کی تفصیلات

سال

مالی برس  19-20

مالی برس20-21

مالی برس21-22

مالی برس22-23

مالی برس23-24

مالی برس24-25

مالی برس25-26

مختص کردہ فنڈ (روپئے کروڑ میں)

224.92

150.52

98.75

596.6

650

650

651.25

پندرھویں مالیاتی کمیشن کے تحت فنڈس کی تفصیلات

 

مختص کردہ فنڈ (روپئے کروڑ میں)

-

4400

2025

2299

2431

2571

2621

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.13922

(ش ح - اع - ر ا)  

 


(Release ID: 1884538) Visitor Counter : 137


Read this release in: English