جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

گرین اکانومی

Posted On: 15 DEC 2022 8:22PM by PIB Delhi

آئی ایم ایف کے عالمی اقتصادی آؤٹ لک (ڈبلیو ای او) اکتوبر 2022 کے مطابق، سال 2022 میں ہندوستان کی شرح نمو 6.8 فیصد رہنے کا امکان ہے جو بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ تیز رفتار ہے۔

کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کی طرف بڑھنے کے لیے اٹھائے گئے اہم اقدامات میں شامل ہیں:

  • قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے لیے خودکار راستے کے تحت 100 فیصد تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی اجازت
  • 30 جون 2025 تک شروع کیے جانے والے منصوبوں کے لیے سولر اور ونڈ پاور کی بین ریاستی فروخت کے لیے بین ریاستی ترسیلی نظام (ISTS) چارجز کی چھوٹ
  • سال 2030 تک قابل تجدید خریداری کی ذمہ داری (آر پی او) کے لیے رفتار کا اعلان
  • الٹرا میگا قابل تجدید توانائی پارکس کا قیام، آرای ڈویلپرز کو پلگ اینڈ پلے کی بنیاد پر زمین اور ٹرانسمیشن فراہم کرنا۔
  • اسکیموں کا آغاز جیسے پردھان منتری کسان توانائی تحفظ ایوم اُٹھان مہابھیان (پی ایم-کسم)، سولر روف ٹاپ فیز II، 12000 میگاواٹ سی پی ایس یواسکیم فیز II، وغیرہ۔
  • گرین انرجی کوریڈور اسکیم کے تحت نئی ٹرانسمیشن لائنوں کا بچھانا اور قابل تجدید بجلی کے اخراج کے لیے نئے سب اسٹیشن کی گنجائش پیدا کرنا
  • 2030 تک 500 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے انضمام کے لیے ترسیل کا منصوبہ۔
  • گرین انرجی اوپن ایکسس رولز2022 کے ذریعے قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کا نوٹیفیکیشن۔
  • تبادلے کے ذریعے قابل تجدید توانائی کی بجلی کی فروخت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے گرین ٹرم اہیڈ مارکیٹ کا آغاز۔
  • حکومت غیر فعال تھرمل یونٹس کو بند کر رہی ہے۔ 10ویں منصوبے سے نومبر 2022 تک 18152 میگاواٹ کی صلاحیت کے کل 259 یونٹس ریٹائر ہو چکے ہیں۔
  • صرف ہندوستانی ریلوے کے ذریعہ 2030 تک خالص صفر کا ہدف سالانہ 60 ملین ٹن اخراج میں کمی کا باعث بنے گا۔ اسی طرح، ہندوستان کی بڑے پیمانے پر ایل ای ڈی بلب کی مہم سالانہ 40 ملین ٹن اخراج کو کم کر رہی ہے۔
  • 2017 کے بعد سے تمام تھرمل پاور کی صلاحیت میں اضافہ صرف سپر کریٹیکل یونٹس کے ذریعے ہوتا ہے۔ اس سے جیواشم ایندھن کی کھپت میں کمی آئے گی اور اس طرح سی او 2 کے اخراج میں کمی آئے گی۔
  • ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینا اور چارجنگ کےبنیادی ڈھانچہ کی تشکیل۔
  • نقل وحمل کے شعبے کے لیے کاربن فوٹ پرنٹس کو کم کرنے کے لیے ایندھن کی کارکردگی کے اصولوں کو نوٹیفائی کرنا۔
  • تھرمل پاور پلانٹس میں کوئلے کے ساتھ بائیو ماس پیلٹس کی کو-فائرنگ کی جا رہی ہے۔
  • توانائی کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مختلف اسکیموں اور پروگراموں کا نفاذ۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے فراہم کیں۔

*****

U.No.13916

(ش ح - اع - ر ا) 



(Release ID: 1884400) Visitor Counter : 94


Read this release in: English