جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
شمسی توانائی کےپلانٹس کا فروغ
Posted On:
15 DEC 2022 8:29PM by PIB Delhi
گھریلو/رہائشی شعبے میں شمسی توانائی کے پلانٹس کی تنصیب کو فروغ دینے کے لیے، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) روف ٹاپ سولر پروگرام فیز II نافذ کر رہی ہے اور انفرادی گھرانوں کو روف ٹاپ شمسی (آرٹی ایس) پلانٹ کی تنصیب کے لیے مالی مدد فراہم کر رہی ہے۔ انفرادی گھرانوں کے لیے، 3 کلو واٹ صلاحیت تک کے آر ٹی ایس پلانٹس کے لیے بینچ مارک لاگت کا 40 فیصد تک اور 3 کلو واٹ سے زیادہ اور 10 کلو واٹ تک کے آر ٹی ایس پلانٹس کی صلاحیت کے لیے 20 فیصد تک سی ایف اے فراہم کیا جاتا ہے۔ گروپ ہاؤسنگ سوسائٹیز/ریذیڈنشیل ویلفیئر ایسوسی ایشنز (جی ایچ/آر ڈبلیو اے) کے لیے، سی ایف اے عام سہولیات کو بجلی کیس فراہمی کے لیے استعمال ہونے والے 500 کلوواٹ تک کی صلاحیت کے آرٹی ایس پلانٹس کے لیے بینچ مارک لاگت کے 20فیصد تک محدود ہے۔
روف ٹاپ سولر پروگرام فیزII کے تحت، صارفین کے دیگر زمروں کو کوئی براہ راست مرکزی مالی مدد فراہم نہیں کی جاتی ہے، تاہم، ڈسکومس کو سرکاری امداد یافتہ اور نجی شعبوںسمیت تمام شعبوں میں روف ٹاپ سولر (آر ٹی ایس) پلانٹس کی تنصیب میں کامیابی کے لیے مراعات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اداروں میں،بینچ مارک لاگت کے 5فیصد کی ترغیب، ایک سال میں آر ٹی ایس صلاحیت میں اضافے کے لیے 10فیصد سے زیادہ اور پچھلے سال کے 31 مارچ تک بنیادی آر ٹی ایس صلاحیت کے 15فیصد تک فراہم کی جاتی ہے، اور بینچ مارک لاگت کے 10فیصد کی ترغیبات ہیں۔ پچھلے سال کے 31 مارچ کو بنیادی لائن آر ٹی ایس صلاحیت کے 15فیصد سے زیادہ ایک سال میں آر ٹی ایس صلاحیت میں اضافے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔
یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب فراہم کیں۔
*****
U.No.13914
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1884397)