صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

خواتین اور بچوں کیلئے صحت  سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات


ملک بھر میں 25,000 سے زیادہ ‘ڈیلیوری پوائنٹس’ (زچگی مراکز) کو جامع تولیدی-زچہ بچہ-نومولود بچوں اور نوعمروں کی صحت کی جامع خدمات کی فراہمی کے لئے بنیادی ڈھانچے، آلات اور تربیت یافتہ افرادی قوت کے لحاظ سے مضبوط کیا گیا ہے

مسقان اسکیم صحت عامہ کی سہولیات میں بچوں کے لیے اعلیٰ معیاری اور محفوظ  دوستانہ خدمات فراہم کرتی ہے اور نوزائیدہ بچوں کی اموات اور بیماری کی روک تھام میں تعاون فراہم کرتی ہے

Posted On: 16 DEC 2022 5:26PM by PIB Delhi

قومی صحت مشن (این ایج ایم) مساوی، سستی، کفایتی اور معیاری حفظان صحت خدمات تک ہمہ گیر رسائی حاصل کرنے کا تصور کرتا ہے جو لوگوں کی ضروریات کے لیے ذمہ دار اور جوابدہ ہوں۔ پروگرام کے اہم اجزاء میں دیہی اور شہری علاقوں میں صحت نظام کی مضبوطی، تولیدی-زچگی- نومولود بچوں اور نوعمر بچوں کی صحت (آر ایم این سی ایچ+ اے) اور متعدی اور غیر متعدی امراض سے حفاظت شامل ہیں۔

قومی صحت مشن کے تحت وسائل کی دستیابی کے ساتھ مشروط کرکے ان کے پروگرام کے نفاذ کے منصوبوں (پی آئی پی) میں پیش کردہ تجاویز کی بنیاد پر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کی جاتی ہے۔

معیارات کی یقین دہانی کے لئے قومی معیار (این کیو اے ایس) کو وزارت صحت نے بنیادی اور ثانوی صحت عامہ کی سہولیات کے لیے شروع کیا تھا۔ صحت عامہ کی سہولتوں میں معیار کو بہتر بنانے کے لیے این کیو اے ایس کے رہنما خطوط کے مطابق تمام ادارے داخلی تشخیص، ریاستی تشخیص (سال میں ایک بار) اور قومی تشخیص (ایک بار ریاستی تشخیص میں 70 فیصد اور اس سے زیادہ سہولت حاصل کرنے کے بعد) سے گزریں گے۔

2020 سے لے کر 30 نومبر 2022 تک سی ایچ سی کے معیار کی تفصیلات ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے لحاظ سے ضمیمہ I میں منسلک ہیں۔

‘لکشیہ’ معیار میں بہتری کا ایک اقدام ہے، جو 2017 میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے شروع کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد زچگی اور بچے کی پیدائش کے فوراً بعد کی مدت کے دوران نگہداشت کے معیار کو بہتر بنانے کے مقصد سے روکے جانے والی زچگی کے دوران ماؤں کی اموات اور بیماری میں کمی کی کوششوں کو تیز کرنا ہے۔ یہ اقدام خاص طور پر لیبر روم اور میٹرنٹی آپریشن تھیٹر میں فراہم کی جانے والی پیدائش کے ارد گرد کی دیکھ بھال پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ تمام سرکاری میڈیکل کالج اسپتالوں، ضلعی اسپتالوں اور مساوی صحت سہولتوں، تمام نامزد ایف آر یو اور ہائی کیس لوڈ کمیونٹی صحت مراکز میں شروع کیا گیا ہے۔

مسقان اسکیم 2021 میں شروع کی گئی تھی تاکہ صحت عامہ کی سہولیات میں بچوں کے لیے اعلیٰ معیار کی اور محفوظ دوستانہ خدمات فراہم کی جا سکیں اور نوزائیدہ بچوں کی اموات اور بیماری کی روک تھام میں تعاون کیا جا سکے۔ یہ بچوں کے لیے دوستانہ خدمات کو مریضوں اور ان کے والدین کے لیے قابل رسائی اور دستیاب بناتا ہے، نیز بچوں کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کرتا ہے، دودھ پلانے کو فروغ دیتا ہے، تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے اور ماں/والدین کی خدمت گزار کو باعزت اور باوقار دیکھ بھال فراہم کرتا ہے۔

حکومت ہند نے ہر حاملہ عورت کے لیے یقینی طور پر باوقار، باعزت اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل پروگرام/ اسکیمیں نافذ کی ہیں۔

  • سرکشت میترتوا اشواسن (سمن) بغیر کسی قیمت کے یقینی، باوقار، باعزت اور معیاری صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتا ہے اور صحت عامہ سہولتوں میں آنے والی
  • ہر خاتون اور نوزائیدہ بچے کو ہر طرح کی خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ ماؤں اور نوزائیدہ اموات کو روکا جا سکے۔
  • جننی سرکشا یوجنا (جے ایس وَئی)، اسپتالوں میں زچگی کو فروغ دینے اور مشروط نقد منتقلی کی اسکیم۔
  • جننی ششو سرکشا کاریہ کرم (جے ایس ایس کے) کے تحت ہر حاملہ خاتون صحت عامہ کے اداروں میں مفت ڈیلیوری، بشمول سیزرین سیکشن، مفت ٹرانسپورٹ، علاج، ادویات، دیگر استعمال کی اشیاء اور خوراک کی فراہمی کی حقدار ہے۔
  • پردھان منتری سرکشا ماترتوا ابھیان (پی ایم ایس ایم اے) حاملہ خواتین کو ایک مقررہ دن فراہم کرتاہے۔ ہر مہینے کی 9 تاریخ کو ایک ماہر/میڈیکل آفیسر کے ذریعہ مفت اور معیاری قبل از پیدائش چیک اپ کیا جاتا ہے۔
  • ماہانہ ولیج ہیلتھ، صفائی ستھرائی اور تغذیہ کا دن (وی ایچ ایس این ڈی) آنگن واڑی مراکز میں آئی سی ڈی ایس کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ غذائیت سمیت ماں اور بچے کی دیکھ بھال کی فراہمی کے لیے ایک رسائی پروگرام ہے۔
  • ڈیلیوری پوائنٹس (زچگی مراکز) – جامع آر ایم این سی اے ایچ+ این خدمات کی فراہمی کے لیے انفراسٹرکچر، آلات اور تربیت یافتہ افرادی قوت کے لحاظ سے ملک بھر میں 25,000 سے زیادہ ‘ڈیلیوری پوائنٹس’ کو مضبوط کیا گیا ہے۔
  • ایم سی پی کارڈ اور محفوظ زچگی کتابچہ حاملہ خواتین کو خوراک، آرام، حمل کے خطرے کی علامات، فائدہ کی اسکیموں اور ادارہ جاتی پیدائش کے بارے میں تعلیم دینے کے لیے تقسیم کیا جاتا ہے۔
  • تولیدی اور بچوں کی صحت (آر سی ایچ) پورٹل حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نام پر مبنی ویب سے چلنے والا ٹریکنگ سسٹم ہے تاکہ ان کے لیے پیدائش سے پہلے کی دیکھ بھال، ادارہ جاتی ڈیلیوری اور بعد از پیدائش کی دیکھ بھال سمیت انھیں باقاعدہ اور مکمل خدمات کی بغیر کسی رکاوٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی۔

ضمیمہ I

2020 سے لے کر اب تک سی ایچ سی کے معیار کی ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے مطابق تفصیلات

30 نومبر 2022

ریاست کا نام

اندازہ لگایا گیا

انڈمان ونکوبار جزائر

-

آندھرا پردیش

115

اروناچل پردیش

-

آسام

6

بہار

-

چنڈی گڑھ

-

چھتیس گڑھ

13

دادر ونگر حویلی و دمن ودیو

6

دہلی

-

گوا

2

گجرات

112

ہریانہ

24

ہماچل پردیش

2

جموں وکشمیر

3

جھارکھنڈ

-

کرناٹک

48

کیرالا

8

لداخ

-

لکشدیپ

-

مدھیہ پردیش

23

مہاراشٹرا

3

منی پور

-

میگھالیہ

-

میزورم

-

ناگالینڈ

-

اڈیشہ

10

پڈوچیری

-

پنجاب

14

راجستھان

30

سکم

-

تملناڈو

148

تلنگانہ

12

تریپورہ

-

اترپردیش

107

اتراکھنڈ

9

مغربی بنگال

50

میزان

745

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 13951)



(Release ID: 1884344) Visitor Counter : 258


Read this release in: English