کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت کی جانب سے برآمدات بڑھانے کے لیے کیے گئے اقدامات
Posted On:
16 DEC 2022 5:30PM by PIB Delhi
حکومت نے برآمدات کو بڑھانے اور تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
- غیر ملکی تجارتی پالیسی (2020-2015) کو 31 مارچ 2023 تک بڑھا دیا گیا۔
- ماقبل اور مابعد شپمینٹ روپے برآمداتی قرض پر سود کو مساوی کرنے کی اسکیم کو بھی 31 مارچ 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے۔
- برآمدات کو فروغ دینے کے لیے متعدد اسکیموں کے ذریعے مدد فراہم کی جاتی ہے، یعنی تجارتی بنیادی ڈھانچہ برائے برآمداتی اسکیم (ٹی آئی ای ایس) اور بازار تک رسائی اقدامات (ایم اے آئی) اسکیم۔
- محنت پر مبنی ٹیکسٹائل کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے ریاستی اور مرکزی محصولات اور ٹیکسز کی چھوٹ (آر او ایس سی ٹی ایل) اسکیم 7 مارچ 2019 سے نافذ کی گئی ہے۔
- برآمداتی مصنوعات پر محصولات اور ٹیکسز کی معافی (آر او ڈی ٹی ای پی) اسکیم یکم جنوری 2021 سے نافذ کی گئی ہے۔
- سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم تجارت کو آسان بنانے اور برآمد کنندگان کے ذریعے آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے استعمال کو بڑھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
- مخصوص ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے خدمات کی برآمدات کو فروغ دینے اور متنوع بنانے کے لیے 12 چیمپیئن سروسز سیکٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
- اضلاع کو برآمداتی مرکز کے طور پر ہر ضلع میں برآمدی صلاحیت رکھنے والی مصنوعات کی نشاندہی کرکے، ان مصنوعات کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور ضلع میں روزگار پیدا کرنے کے لیے مقامی برآمد کنندگان/ مینوفیکچررز کی مدد کرتے ہوئے شروع کیا گیا ہے۔
- ہندوستان کی تجارت، سیاحت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے اہداف کو فروغ دینے کے لیے بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے فعال کردار کو بڑھایا گیا ہے۔
- پیکیج کا اعلان کووڈ وبائی مرض کی روشنی میں مختلف بینکنگ اور مالیاتی سیکٹر کے ریلیف اقدامات کے ذریعے گھریلو صنعت کو تعاون فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، خاص طور پر ایم ایس ایم ایز کے لیے جو برآمدات میں بڑا حصہ دار ہیں۔
یہ معلومات کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں فراہم کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 13954)
(Release ID: 1884337)
Visitor Counter : 155