الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

آن لائن گیمنگ سے متعلق ضابطہ

Posted On: 16 DEC 2022 1:41PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور اطلاعاتی تکنالوجی کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ سرکاری پالیسیوں کا مقصد انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے کھلے ، محفوظ، قابل اعتماد اور جوابدہ انٹرنیٹ کویقینی بنانا ہے۔ انٹرنیٹ کی توسیع اور زیادہ سے زیادہ بھارتیوں کے آن لائن ہونے کی وجہ سے، بھارتیوں کے ایسے معلومات کا شکار ہونے کے امکانات میں اضافہ ہو گیا ہے جو فطری طور پر لت آور، تشدددکھانے والی  اور مضر ثابت ہو سکتی ہے۔

انٹرنیٹ کو کھلا، محفوظ، قابل اعتماد اور جوابدہ بنانے کے مقصد سے مدد فراہم کرانے کے لیے، مرکزی حکومت نے، اطلاعاتی تکنالوجی ایکٹ 2000 کے ذریعہ تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے،اطلاعاتی تکنالوجی (درمیانی رہنما خطوط اور ڈجیٹل میڈیا اخلاقیات کوڈ) قواعد، 2021 طے کیے۔یہ قواعد آن لائن گیمز فراہم کرنے والے ثالثوں سمیت ثالثوں پر مخصوص ذمہ داری عائد کرتے ہیں تاکہ وہ احتیاط برتیں۔ اگروہ احتیاط برتنے میں ناکام ہوتے ہیں تو انہیں قانون کے تحت فریق ثالث کی معلومات یا ڈاٹا یا کمیونی کیشن لنک کے لیے ان کی ذمہ داری سے مزید مستثنیٰ نہیں رکھا جائے گا۔اس طرح کی احتیاط میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں:

(1) اس طرح کی کوششیں کرنا کہ یوزر ایسی کسی بھی معلومات کو اپنے پاس نہ رکھے ، ظاہرنہ کرے ، شائع نہ کرے  اور ترسیل یا شیئر نہ کرے جو کہ بچوں کے لیے مضر ہو، کسی بھی قابل سزا جرم کے لیے اکسانے کا سبب بنے، جوے کی حوصلہ افزائی سے متعلق ہو، یا فی الحال موجود کسی بھی قانون کی خلاف ورزی کرتی ہو۔

(2) مذکورہ بالا خلاف ورزی پر رضاکارانہ بنیاد پر ، اور حقیقی معلومات پر شکایت موصول ہونے یا حکومت یا اس کی ایجنسی کی جانب سے نوٹس موصول ہونے یا کورٹ آرڈر موصول ہونے پر ایسی غیر قانونی معلومات کو اپنے پاس رکھنا، جمع کرنا یا شائع کرنا جو کہ فی الحال قانون کے تحت ممنوع ہے۔

(3) شکایات کے ازالے سے متعلق نظام موجود ہو، اور شکایت درج کرانے کے 72 گھنٹوں کے اندر قانون کی خلاف ورزی سے متعلق شکایات کا ازالہ ہو ۔

(4) قانونی طور پر بااختیار سرکاری ایجنسی کی جانب سے ایک آرڈر موصول ہونے پر، قانون کے تحت بچاؤ، پتہ لگانے، تفتیش یا استغاثہ کے لیے معلومات یا تعاون فراہم کرنا۔

 

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13932



(Release ID: 1884333) Visitor Counter : 126


Read this release in: English