قانون اور انصاف کی وزارت
بین الاقوامی قانونی فرہنگ ان ممالک کے لیے رہنما دستاویز ہے جو کثیر الجہتی معاہدوں / کنونشنوں کے فریق ہیں اور اس کا مقصد بین الاقوامی قانون کی بنیادی اصطلاحات کی مشترکہ تفہیم ہے
Posted On:
16 DEC 2022 4:48PM by PIB Delhi
وزیر قانون و انصاف جناب کرن رجیجو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بین الاقوامی قانونی فرہنگ ان ممالک کے لیے ایک رہنمائ دستاویز ہے جو کثیر الجہتی معاہدوں / کنونشنوں میں فریق ہیں اور اس کا مقصد بین الاقوامی قانون کی بنیادی اصطلاحات کی مشترکہ تفہیم ہے۔ ممالک مختلف فارمولوں اور زبانوں کا انتخاب کرتے ہیں جو دستخط کرنے کے معاہدے کے مطابق ہوں۔ بین الاقوامی قانون ایک زندہ نامیہ ہے اور بھارت معاہدوں میں داخل ہوتے وقت عالمی سطح پر اپنائے جانے والے بہترین بین الاقوامی قانون کی مشق پر عمل پیرا ہے چاہے وہ کثیر الجہتی ہو یا دوطرفہ اور اپنے آئینی اہداف سے سمجھوتہ کیے بغیر ان کا مسودہ تیار کرنے کے لیے سب سے مناسب الفاظ کا انتخاب کرتا ہے۔
***
(ش ح-ع ا-ع ر)
U. No. 13950
(Release ID: 1884272)