جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پانی کو صاف کرنے کی ٹیکنالوجی

Posted On: 15 DEC 2022 6:06PM by PIB Delhi

ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے رپورٹ  کے مطابق پینے کے پانی کے ذرائع میں آلودگی والے مسکن کی تعداد قابل اجازت حد سے زیادہ کم ہو رہی ہے۔ 01.04.2019 کے بعد سے معیار سے متاثرہ رہائش گاہوں کی آلودگی کے لحاظ سے تعداد کو منسلک کر دیا گیا ہے۔

حکومت ہند، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ شراکت میں، 3.60 لاکھ کروڑ کے تخمینہ کے ساتھ 2024 تک ہر دیہی گھر میں پینے کے قابل نل کے پانی کی فراہمی کے لیے جل جیون مشن (جے جے ایم) - ہر گھر جل کو نافذ کر رہی ہے۔ جے جے ایم کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔ "پانی" ایک ریاستی موضوع ہونے کے ناطے پینے کے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی، منظوری اور عمل درآمد ریاست/مرکز کے زیر انتظام  حکومتوں پر منحصر ہے۔ کنبوں  کو نلکے کے پانی کی فراہمی کے لیے پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے، معیار سے متاثرہ بستیوں کو ترجیح دی جاتی ہے۔ ریاستیں کنبوں  کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے پانی کی صفائی کی مناسب ٹیکنالوجی کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔

جل جیون مشن کے لیے اس محکمہ نے بیرونی ایجنسیوں سے کوئی مدد نہیں مانگی ہے۔ تاہم، تکنیکی حل کے لیے، حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹیفک ایڈوائزر (پی ایس اے ) کی سربراہی میں ایک تکنیکی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو حکومت/خودمختار/پرائیویٹ اداروں سے موصول ہونے والی مختلف اختراعات اور پانی سے متعلق ٹیکنالوجیز کی جانچ اور سفارش کرے گی، جن کا استعمال ہر گھر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کےلئے کیا جا سکتا ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں جل شکتی کے وزیر مملکت  جناب  پرہلاد جوشی  نے دی۔

ضمیمہ

آلودگی کے لحاظ سے معیار سے متاثرہ مسکن  کی تعداد

(09.12.2022 تک)

پانی کو آلودہ کرنے والے مواد/اشیا

درج ذیل مدت کے دوران معیار سے متاثرہ مسکن کی تعداد

 

01.04.2019

01.04.2020

01.04.2021

01.04.2022

09.12.2022

Covered with CWPP

آرسینک

14,020

4,568

1,717

800

760

559

فلورائیڈ

7,996

5,796

1,021

670

655

446

لوہا

18,599

32,134

17,220

14,205

13,716

-

نمکیات

13,319

10,455

10,038

9,942

9,938

-

نائٹریٹ

1,443

907

521

517

515

-

بھاری دھات

2,162

306

187

108

107

-

کل

57,539

54,166

30,704

26,242

25,691

1005

ذرائع : جے جے ایم آئی ایم آئی ایس

 

 

 

 

 

 

 

*************

 

 

ش ح۔ ا م ۔

U. No.13909


(Release ID: 1884074)
Read this release in: English