جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پانی کی بچت کرنے سے متعلق سازو  سامان کےلئے مارکیٹ

Posted On: 15 DEC 2022 6:08PM by PIB Delhi

سنگاپور اور آسٹریلیا جیسے مختلف ممالک نے پانی کی بچت کرنے والے سازوسامان   کی مارکیٹ  بنا کر پانی کے استعمال کی کارکردگی میں اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے۔آسٹریلیا نے پانی کی کھپت میں کمی لانے  کے مقصد سے  پانی کا تحفظ کرنے والے مصنوعات اور ٹیکنولوجیز  کو فروغ دیتے ہوئے سال 2005میں واٹر ایفیشنسی لیبلنگ اینڈ اسٹینڈرڈ اسکیم (ڈبلیو ای ایل ایس ) کو اپنایا تھا۔ مصنوعات کو 'واٹر ایفیشینسی ریٹنگ' دی جاتی ہے، جو صارفین کو اپنی خریداری میں پانی کی کارکردگی کو ایک معیار کے طور پر استعمال کرنے کے قابل بناتی ہے۔ اس  درجہ بندی کے  نظام  کا استعمال آلات اور پانی استعمال کرنے والی مصنوعات جیسے شاورز، نلکے کے مخصوص آلات، پانی کے بہاؤ کو قابو کرنے والے آلات ، پیشاب گھر، ڈش واشرز اور واشنگ مشینوں کے لیے کیا گیا ہے۔

حکومت ہند نے آبپاشی، صنعتی اور گھریلو شعبوں میں پانی کے موثر استعمال کے فروغ، ضابطے اور کنٹرول کے لیے پانی کے استعمال کی کارکردگی کا بیورو(بی ڈبلیو یو ای ) قائم کیا ہے۔ آبپاشی کے شعبے میں، پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) اسکیم کے سے اے ڈی ڈبلیو ایم  حصے کے تحت جل شکتی کی وزارت، زیر زمین پائپ لائن اور مائیکرو آبپاشی  (ڈرپ آبپاشی اور چھڑکاؤ سےآبپاشی ) جیسی پانی کی بچت والی مختلف ٹیکنالوجیز کو فروغ دے رہی ہے۔ ملک کے کل سیراب شدہ رقبہ کے 21% میں مائیکرو آبپاشی  کو اپنایا گیا ہے، اور اس ٹیکنالوجی کا  آئی سی اے آر، زرعی یونیورسٹی اور کے وی کے ، کے ذریعے وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا گیا ہے۔ مائیکرو آبپاسی  کے تحت آبپاشی کی کارکردگی 80-90% ہے۔ بھارتی معیارات کےبیورو (بی آئی ایس ) نے پانی کی کارکردگی کو حل کرنے کے لیے مائیکرو آبپاشی  اور صاف صفائی  کے مصنوعات  کے لیے ہندوستانی معیارات شائع کیے ہیں۔ رین ہارویسٹنگ(بارانی پانی کا تحفظ )، کیچ دی رین، جل شکتی ابھیان، امرت سروور وغیرہ جیسے پانی کے تحفظ کے مزید پروگرام بھی حکومت ہن  نے شروع کیے ہیں۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں جل شکتی کے وزیر مملکت  جناب  بشویشور ٹوڈو نے دی۔

*************

ش ح۔ ا م ۔

U. No.13908


(Release ID: 1884051) Visitor Counter : 143


Read this release in: English