جل شکتی وزارت
چھوٹے آبی وسائل کا فروغ
Posted On:
15 DEC 2022 6:12PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ چھتوں کے اوپر بارانی پانی کا ذخیرہ کرنے کے ڈھانچے (آر ڈبلیو ایچ ایس ) اور کمپاؤنڈس میں بارش کے پانی کو اکھٹا کرنے کے لئے گڈھوں کو فروغ دینے ؛ موجودہ آر ڈبلیو ایچ ایس کی دیکھ بھال اور نئے چیک ڈیم/تالاب کی تشکیل ؛ روایتی ڈبلیو ایچ ایس کی تزئین کاری ؛ ٹینکوں/جھیلوں اور ان کے تاس کے علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ؛ تالابوں کی گاد نکالنا ، بور ویلوں کا دوبارہ استعمال اوران کا ری چارج؛ واٹرشیڈکا فروغ ؛ چھوٹے دریاؤں اور ندی نالوں کا آیا ؛ جل شکتی ابھیان (جے ایس اے) کے نشان زد اہداف کے تحت آبی جگہوں کا احیاء اور سیلاب کے کناروں کا تحفظ شامل ہے۔ ’’جل شکتی ابھیان: کیچ دا رین یعنی بارش کے پانی کا زخیرہ‘‘ (جے ایس اے ۔ سی ٹی آر) 2022، جے ایس ایز سیریز کی تیسری مہم ، 29.3.2022 کو شروع کی گئی ہے، تاکہ ملک بھر کے تمام اضلاع (دیہی اور شہری علاقوں) کے تمام بلاکس کا احاطہ کیا جا سکے۔ ملک میں آبی اداروں کی ترقی اور مذکورہ اقدامات پر عمل درآمدسے بارش کے پانی پر زراعت کے انحصار میں کمی آئی ہے۔
بھارتی حکومت نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے ایک حصے کے طور پر ملک کے ہر ضلع میں کم از کم 75 ’امرت سروور‘ کی تعمیر/ترقی کے لیے ’مشن امرت سروور‘ شروع کیا ہے۔ مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم (منریگا ) بھی اسی طرح کی خصوصیات کی حامل ہے۔ پردھان منتری کرشی سینچائی یوجنا (پی ایم کے ایس وائی ) کے تحت ہر کھیت کو پانی (ایچ کے کے پی ) کے ایک حصہ، آبی ذخائر کی سطح کی کم آبپاشی (ایس ایم آئی ) اور مرمت، آبی اداروں کا احیاء اور بحالی (آر آر آر) کی اسکیم کو کھیت پر پانی کی فراہمی، یقینی آبپاشی کے تحت قابل کاشت رقبہ کو بڑھانا، فارم کے پانی کے استعمال کی کارکردگی کو بہتر بنانا، پانی کے تحفظ کے پائیدار طریقوں کو متعارف کرانا وغیرہ پانی تک رسائی کو بڑھانے کے مقصد سے نافذ کیا گیا ہے۔ پرڈراپ مور کراپ اسکیم (پی ڈی ایم سی ) یعنی ہر قطرے سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے تاکہ چھوٹی آبپاشی کے ذریعہ زرعی سطح پر پانی کے استعمال کے مؤثر ہونے کو بڑھایا جاسکے ۔ مذکورہ پروگرام اور اسکیمیں دیہی اور شہری آبادی کو پانی کو محفوظ بنانے اور کسانوں کو اپنی فصلوں کو ناموافق حالات سے بچانے کے لئے نافذ کی جاتی ہیں۔
****
ش ح۔ش ر۔س ا
U.No: 13900
(Release ID: 1884026)