ٹیکسٹائلز کی وزارت

‘‘کستوری کاٹن انڈیا’’کی برانڈنگ ،اس کی واضح شناخت اور سرٹیفکیشن پر کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی) اور ٹیکس پروسل کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے


‘انسانی ساختہ  فائبرس ’(ایم ایم ایف) پر ایک مشاورتی گروپ بنایا  جائےگا:جناب پیوش گوئل

بھارت اور متعدد ممالک کے درمیان ایف  ٹی اے پر دستخط کے ذریعہ  کپڑے کی برآمدات کو فروغ ملے گا:جناب گوئل

Posted On: 15 DEC 2022 8:38PM by PIB Delhi

صارفین کے امور،خوراک اور عوامی تقسیم اور صنعت و تجارت  اورٹیکسٹائل کے  مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا کہ کاٹن کارپوریشن آف انڈیا ،کپڑے کی صنعت اور  برآمد کاروں کے ساتھ مل کرکام کررہاہے تاکہ کپاس کے بھارتی کسانوں کو  عالمی بازاروں میں ان کے واجبات حاصل ہوسکیں۔انہوں نے یہ بات آج وارانسی میں‘ کستوری کاٹن انڈیا ’کی برانڈنگ ،اس کی واضح شناخت اور سرٹیفکیشن  پر  کاٹن کارپوریشن آف انڈیا (سی سی آئی)لیمیٹڈ اور ٹیکس پروسیل  کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط  کی تقریب کے دوران کہی۔

وارانسی میں کاشی تمل سنگمم کے اختتام پذیری کے موقع پر  میڈیا اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے ٹیکسٹائل کے وزیر جناب گوئل نے کہا کہ اس تعاون سے کپاس کے کاشت کاروں کو فائدہ ملے گا جنہیں برانڈنگ اور معیار کی یقین دہانی کے  ذریعہ  اپنے مصنوعات کی اصل قیمت حاصل ہوگی۔

جناب گوئل نے کاٹن گروپ کی طرز پر ‘انسانی ساختہ فائبر’ پر ایک مشاورتی گروپ  بنانے  کا بھی اعلان کیا۔حکومت کے مکمل نقطہ نظر اور شراکت داروں کی اجتماعی مشاورت کے  وزیراعظم کے ویژن کی نشاندہی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ  کوششیں ٹیکسٹائل شعبہ کومضبوط بنانے کی سمت میں  دور تک آگے لے کر جائیں گی۔

آج دستخط کیے گئے مفاہمت نامے کی شرائط کی وضاحت کرتے ہوئے، جناب گوئل نے کہا کہ یہ  مفاہمت نامہ ٹیکسٹائل کی وزارت کے تحت  بھارتی کپاس کا پتہ  لگانے  کی صلاحیت ، سرٹیفیکیشن اور برانڈنگ کی مکمل ذمہ داری کے ساتھ خود ضابطہ کے اصول پر کام کرنے کے لئے صنعت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہند 2022-23 سے 2024-25 تک کپاس کے تین موسموں کے دوران 15 کروڑ روپے کے برابر حصہ کا تعاون کرے گی۔

یہ طریقہ کار اصل فارم کی سطح سے کپاس کی واضح شناخت کی صلاحیت فراہم کرے گا، کیو آر  کوڈ پر مبنی سرٹیفیکیشن ٹیکنالوجی ہر مرحلے پر "کستوری کاٹن انڈیا" کی توثیق کرے گی اور ہندوستانی کپاس کے بارے میں بین الاقوامی تاثر اور تشخیص کو بڑھا کر "کستوری کاٹن انڈیا " کو ایک پریمیم برانڈ کے طور پر فروغ دے گا۔  اس سے گھریلو اور عالمی بازاروں  میں ہندوستانی کپاس کو ایک قابل اعتماد معیار کی مصنوعات کے طور پر بنایا جائے گا، اس طرح پریمیم قیمتوں کے تعین میں آسانی ہوگی۔

دستخط شدہ مفاہمت نامہ مندرجہ ذیل پہلوؤں میں پوری کاٹن ویلیو چین کی  نقشہ سازی  کے مقصد کے ساتھ اس کی واضح شناخت ، سرٹیفیکیشن، برانڈنگ پر خطاب کرے گا۔

کپاس کی واضح شناخت: فارم کی سطح سے کپاس کی واضح شناخت ، اصل معلومات فراہم کرنا کہ کپاس ہندوستانی نژاد ہے، بلاک چین پر مبنی سافٹ ویئر پلیٹ فارم کے ذریعے مکمل طورپر اس کی واضح شناخت فراہم کرنا اور جیو ٹیگنگ اور ڈی این اے پر مبنی معیارات جیسی موجودہ اور دستیاب پتہ لگانے والی  ٹیکنالوجیز کو مربوط کرنا۔

سرٹیفیکیشن: کیو آر کوڈ پر مبنی ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے رجسٹریشن اور لین دین کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا  تاکہ ہر مرحلے پر "کستوری کاٹن انڈیا" کی توثیق ،برانڈز کو سپلائی چین میں "کستوری کاٹن انڈیا " کے استعمال کا پتہ لگانے اور اس کی توثیق کرنے کے قابل بنانے اوراپیکس کمیٹی سے منظور شدہ  سرٹیفیکیشن ٹیسٹ کے پیرامیٹرزپروٹوکول  پر مبنی ہو گی۔

برانڈنگ: ہندوستانی کپاس کے بارے میں بین الاقوامی تاثر اور قدر کو بڑھا کر "کستوری کاٹن انڈیا" کو ایک پریمیم برانڈ کے طور پر فروغ دینا، "کستوری کاٹن انڈیا " کو ایک قابل اعتماد معیار والے مصنوعات کے طور پر، مقامی اور عالمی منڈیوں میں اس طرح پریمیم قیمتوں کا تعین کرنے اور ایک منفرد برانڈ فراہم کرنے میں سہولت فراہم کرنا ۔ "کستوری کاٹن انڈیا " کی واضح  شناخت اس کے تصریحات پر مبنی فوائد کو اجاگر کرکے اور اس طرح برآمدی مواقع میں اضافہ کرنا۔

جناب گوئل نےٹیکسٹائک کی وزارت کے ذریعہ  اہتمام کردہ اس دو روزہ تقریب  پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں  صنعت اور ایم ایس ایم ای شعبہ کے 250سے زیادہ وفد  نے حصہ لیا۔تمل ناڈو  سے 75 شرکاء نے حصہ لیا۔ اس بات کو برقرار رکھتے ہوئے کہ اس تقریب کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کے مختلف ماحولیاتی نظاموں سے متعلق اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت امید افزا رہی، جناب گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم کے ایف 5 کے وژن کو فارم سے فائبر تک فیبرک سے فیشن اور فیشن  سے فارن تک لاگو کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان کا ٹیکسٹائل شعبہ  ترقی کر رہا ہے اور خود کفیل بن رہا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ متعدد ممالک کے ساتھ کیے جانے والے آزادانہ تجارتی معاہدوں سے اس شعبے کی برآمدات کو بڑا فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے ساتھ ایف ٹی اے 29 دسمبر 2022 سے قابل عمل  ہو جائے گا جبکہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ اس سال کے شروع میں ہو چکا ہے۔

جناب گوئل نے مزید کہا کہ کاشی کے آشیرواد سے ملک کو 2030 تک 100 بلین امریکی ڈالر کے برآمدی ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ٹیکسٹائل کی وزارت نئی دہلی میں ہاتھ سے بنی 75  ہندوستانی ساڑیاں اور اپنی نوعیت کی ایک منفرد نمائش‘ وراثت ’ کا انعقاد نئی دہلی میں  کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے  سب کو اس میں شامل ہونے کی دعوت دی۔

عالمی سطح پر ہندوستانی کپاس کی شبیہہ بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، ہندوستان کو خود کفیل  بنانے اور کپاس کے میدان میں مقامی لوگوں کے لیے آواز بلند کرنے کے لیے، ٹیکسٹائل کی وزارت نے 7 اکتوبر 2020 کو کپاس کے عالمی دن کے موقع پر "کستوری کاٹن انڈیا" برانڈ کا اعلان کیا تھا۔ جس کے ذریعہ ہندوستانی کپاس کو ایک برانڈ اور لوگو سے نوازا گیا جو سفیدی، نرمی، پاکیزگی،آب وتاب اور ہندوستانیت کی نمائندگی کرتا ہے۔

*************

ش ح۔ ا م ۔

U. No.13894



(Release ID: 1884019) Visitor Counter : 194


Read this release in: English