جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

غیر فوسل ایندھن سے بجلی

Posted On: 15 DEC 2022 8:28PM by PIB Delhi

سی او پی 26 میں وزیر اعظم کے اعلان کے مطابق، نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت 2030 تک غیر فوسل ذرائع سے 500 گیگا واٹ بجلی کی تنصیب کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اب تک، 31.10.2022 تک ملک میں غیر فوسل ایندھن پر مبنی توانائی کے وسائل سے مجموعی طور پر 172.72 گیگا واٹ صلاحیت کی تنصیب کی جا چکی ہے۔ اس میں 119.09 گیگا واٹ قابل تجدید توانائی، 46.85 گیگا واٹ بڑی ہائیڈرو اور 6.78 گیگا واٹ نیوکلیئر پاور کی صلاحیت شامل ہے۔

وزارت 24,000 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ اعلی کارکردگی والے شمسی پی وی ماڈیولز میں گیگا واٹ (GW) اسکیل کی مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو حاصل کرنے کے لیے، اعلی کارکردگی کے شمسی پی وی ماڈیولز پر قومی پروگرام کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم کو نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم میں اعلی کارکردگی والے سولر پی وی ماڈیولز کی تیاری اور فروخت پر پانچ سال کے بعد منتخب سولر پی وی ماڈیول مینوفیکچرروں کو پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) کی فراہمی ہے۔

اس اسکیم کو دو مرحلوں میں نافذ کیا جا رہا ہے۔

مرحلہ-I کے تحت، نومبر/ دسمبر 2021 میں تین کامیاب بولی دہندگان کو 8737 میگا واٹ مکمل مربوط سولر پی وی ماڈیول مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کے قیام کے لیے لیٹر آف ایوارڈ جاری کیے گئے ہیں، جس میں پولی سیلیکون، انگوٹس-ویفرز، سیلز اور ماڈیولز کے لیے مینوفیکچرنگ یونٹس کا قیام شامل ہے۔

مرحلہ-II کے تحت، اسکیم کے رہنما خطوط 30.09.2022 اور 18.11.2022 کو جاری کیے گئے ہیں، ہندوستان میں اعلی کارکردگی والے شمسی پی وی ماڈیولز کے لیے مینوفیکچرنگ کی صلاحیتیں قائم کرنے کے لیے سولر پی وی ماڈیول مینوفیکچرروں کے انتخاب کے لیے درخواست جاری کی گئی ہے۔ مرحلہ-II میں تقریباً 94,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ملک میں نئی مکمل/ جزوی طور پر مربوط شمسی پی وی ماڈیول مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کے اضافے کا تصور کیا گیا ہے اور تقریباً 1,95,000 افراد کے لیے براہ راست اور تقریباً 7,80,000 افراد کے لیے بالواسطہ روزگار پیدا ہوگا۔

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

**************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 13884



(Release ID: 1883986) Visitor Counter : 109


Read this release in: English