قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کے قومی سلامتی کونسل سکریٹریٹ کے زیر اہتمام  ‘‘سائبر اسپیس فرنٹیئرز کو محفوظ بنانے’’ کے موضوع پر انسداد دہشت گردی کے علاقائی ڈھانچہ (آر اے ٹی ایس)، شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) عملی سیمینار کا انعقاد

Posted On: 15 DEC 2022 6:44PM by PIB Delhi

قومی سلامتی کونسل سکریٹریٹ (این ایس سی ایس)، حکومت ہند نے ڈیٹا سکیورٹی کونسل آف انڈیا (ڈی ایس سی آئی) کے ساتھ ملکر نالج پارٹنر کے طور پر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)، رکن ممالک اور ای سی آر اے ٹی ایس ایس سی او کے نمائندوں کے لئے 14-15 دسمبر 2022 کو نئی دہلی میں ‘‘سائبر اسپیس فرنٹیئرز کو محفوظ بنانے’’ کے موضوع پر ایک دو روزہ عملی سیمینار کا انعقاد کیا۔ یہ عملی سیمینار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے (آر اے ٹی ایس) کے فریم ورک کے تحت 2019 میں شروع ہونے والے ہندوستان کے اقدامات میں سے ایک ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے (آر اے ٹی ایس) کے رکن ممالک جمہوریہ قزاخستان، عوامی جمہوریہ چین، جمہوریہ کرغز، اسلامی جمہوریہ پاکستان، روسی فیڈریشن، جمہوریہ تاجکستان، جمہوریہ ازبکستان اور جمہوریہ ہند ہیں۔

یہ عملی سیمینار تیسرا ایڈیشن ہے جسے دہشت گردوں، علیحدگی پسندوں اور انتہا پسندوں (ٹی ایس اینڈ ای) کی طرف سے انٹرنیٹ کے غلط استعمال سے متعلق مسائل کا جائزہ لینے اور ان پر غور و فکر کرنے پر خصوصی توجہ کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سیمینار میں مختلف پریزنٹیشن پیش کئے گئے، جس میں دہشت گردوں کی طرف سے انٹرنیٹ کے غلط استعمال کا مقابلہ کرنے کے لیے کثیر جہتی نقطہ نظر پیش کیا گیا اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو درپیش چیلنجوں کی ایک منفرد شکل پیش کی گئی۔

سیمینار کے دوران بحث اس بات پر مرکوز تھا کہ کس طرح سوشل میڈیا اپنے خطرات اور چیلنجوں کے ساتھ دہشت گردوں کی "ٹول کٹ" میں تبدیل ہو رہا ہے۔ شرکاء نے مختلف میسنجر پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس، ڈارک ویب اور ریگولیٹری چیلنجز، کریپٹو کرنسی وغیرہ کے گمنام صارفین کی شناخت کے اپنے تجربے کا اشتراک کیا۔ کلیدی انفارمیشن انفراسٹرکچر (سی آئی آئی) کو خاص طور پر رینسم ویئر جو اب دہشت گردوں، علیحدگی پسندوں اور انتہا پسندوں کے لیے ایک ترجیحی ٹول بن رہا ہے، جیسے سائبر حملوں سے بچانے کے حوالے سے ایک وسیع گفتگو کی گئی۔

وفود کو دہشت گردوں، علیحدگی پسندوں اور انتہاپسندوں کے مقاصد کے لیے انٹرنیٹ کے غلط استعمال اور متعلقہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مختلف قومی دائرہ اختیار میں طریقہ کار کے حوالے سے حقیقی دنیا کے منظرناموں کو سمجھنے کے لیے معاون اور مفید بحث کی مشق کا تجربہ فراہم کیا گیا۔

ایس سی او آر اے ٹی ایس کے رکن ممالک نے دہشت گردوں، علیحدگی پسندوں اور انتہا پسندوں کی طرف سے انٹرنیٹ کے غلط استعمال اور سائبر سکیورٹی سے متعلق مسائل کے سدباب کے لیے ایک دوسرے کے درمیان تعاون کو گہرا کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012M85.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 13881)


(Release ID: 1883930) Visitor Counter : 153


Read this release in: English