کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

 انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرس (آئی آئی سی اے ) نے دامودرم سنجیوویا نیشنل لا ء یونیورسٹی(ڈی این این ایل یو) کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کئے تاکہ  مختلف کورسز ،تحقیق اوراشاعت ، معلومات میں اضافہ ،صلاحیت سازی ،بیداری اور وکالت کی پیش کش کےلئے اشتراک کیا جاسکے

Posted On: 14 DEC 2022 5:22PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی کارپوریٹ امور کی وزارت کی طرف سے قائم کردہ مانیسر میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرس (آئی آئی سی اے) اور  وشاکھا پٹنم کی دامودرم نیشنل لاء یونیورسٹی (ڈی ایس این ایل یو)  نے 14 دسمبر2022 کو ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BIM9.jpg

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ افیئرس(آئی آئی سی اے )ایک مربوط اور کثیر ڈسپلینری اپروچ کے ذریعہ ہندوستان میں کارپوریٹ سیکٹر کی ترقی میں مدد دینے کے لئے ایک تھنک ٹینک اور مہارت کے ایک سینٹر کے طور پر کارپوریٹ امور کی وزارت کی جانب سے  قائم کی گئی ہے۔  آئی آئی سی اے کو کارپوریٹ شعبہ میں تحقیقات کرنے کے علاوہ قانونی اتھاریٹیز ،پرائیویٹ سیکٹر حکومت کو مشاورتی حل فراہم کرنے اور صلاحیت سازی کی پیشکش کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

تعلیمی اشتراک کے مقصد کے لئے آئی آئی سی اے اور ڈی ایس این ایل یو کے درمیان ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے ہیں جس میں عصری اہمیت کے ڈگری، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز کی پیشکش  کئے جانے  اورڈگری عطا کئے جانے کے علاوہ  فیکلٹی اور طلباء کے ارکان کا تبادلہ، تحقیق اور اشاعت، دیگر تعلیمی سرگرمیاں، ماہرین کے مشورے اور مشاورت کی پیشکش اور مشترکہ ورکشاپس کا اہتمام سیمینارز اور کانفرنسز کے انعقاد کا بھی احاطہ کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ مشترکہ تربیتی اور تحقیقی پروگرام تیار کرنے کے لیے سرگرم کوششیں کی جائیں گی جن کا  اشتراک کے جذبے سے عمل کیا جائے گا۔ یہ مفاہمت نامہ ایل ایل. ایم جیسے پوسٹ گریجویٹ کورسز کی پیشکش میں پیشرفت کو فروغ دے گا،مشترکہ طور پرانسانیت کی بھلائی اور فلاح و بہبود کے لیے بیداری اور آؤٹ ریچ پروگراموں کا اہتمام کرے گا۔

اس مفاہمت نامے پر  پروفیسر ڈاکٹر ایس سوریا پرکاش  نے دستخط کئے جو ڈی ایس این ایل یو کے وائس چانسلر ہیں جبکہ  آئی آئی سی اے کی طرف سے مفاہمت نامہ پر دستخط آئی سی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف ایگزیکٹیو جناب پروین کمار نے کئے ۔اس موقع پر رجسٹرار آئی /سی کے پروفیسر ڈاکٹر کے  مدھو سودھانا راؤ،پروفیسر ایمیننس  ،پرفیسر ڈاکٹر اے راجیندر پرساد ، آئی آئی سی اے کے ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پئیلا نارائن راؤ اور تعلیمی امور اور تحقیق کے ڈائریکٹر دیانند مورتی سی پی بھی موجود تھے۔

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.13842


(Release ID: 1883689)
Read this release in: English , Hindi