زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

 زراعت کے مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر نے باغبانی کے قومی بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 32ویں میٹنگ کی صدارت کی


باغبانی کے پروجیکٹوں کی منظوری کو آسان بنادیا گیا ہے اب 8 مہینے کے بجائے محض 45 دنوں میں منظوری دی جائے گی

باغبانی کے قومی بورڈ (این ایچ بی ) کے 2100 کروڑ روپے کے نئے صاف ستھرے پلانٹ پروگرام کے ساتھ پلانٹ کے لئے میٹریل کے مسئلے کو حل کیا جائے گا

Posted On: 14 DEC 2022 8:30PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر اور باغبانی کے قومی بورڈ کے چیئر مین جناب نریندر سنگھ تومر کی صدارت میں آج نئی دہلی میں باغبانی کے قومی بورڈ(این ایچ بی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی 32 ویں میٹنگ منعقد ہوئی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کسانوں کے لئے باغبانی کے پروجیکٹوں کی منظوری کے عمل کو آسان بنایا جائے گا اب دو مرحلوں کے بجائے منظوری کے عمل کو ایک ہی بار میں مکمل کرلیا جائے گا اور یہ پوری طرح ڈیجیٹل ہوگا اس کے ساتھ ہی اس میں کم سے کم دستاویزات لگانے کی ضرورت ہوگی۔ اس کے نتیجے میں کسانوں کو کسی مسئلے سے دوچار نہیں ہونا پڑےگا ،سب سے اہم بات یہ ہے کہ کئی پروجیکٹس جنہیں تقریباً  6 سے8 مہینے کی مدت کار میں منظور کیا جاتا تھا  ،اب محض 45 دن میں منظور کردئے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TYQN.jpg

اس عمل کے پیش نظر اسکیم ڈیزائن درخواست جمع کرنے کا نظام ،دستاویز اور منظوری کے عمل کو مزید آسان کردیا گیا ہے۔نیا سادہ اورآسان ڈیزائن  یکم جنوری سے نافذ ہوجائے گا۔مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے امید ظاہر کی کہ یہ عمل نظام کو زیادہ شفاف اور اثر پذیر بنائے گا اس سے کسان برادری کے فائدے کے لئے کاروبار کرنا آسان ہوجائے گا اور این ایچ بی فنڈنگ کے لئے زیادہ ہائی ٹیک کمرشیل پروجیکٹس کے  پیدا ہونے کے امکانات بڑیں گے۔نئے ڈیزائن میں این ایچ بی میں اپنے کریڈٹ سے جڑی سبسڈی اسکیموں کے ساتھ زرعی بنیادی ڈھانچے کے فنڈ کی اسکیم کی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے بھی پہل قدمی کی ہے۔

اس میٹنگ میں این ایچ بی –سوچھ پلانٹ پروگرام کی نئی پہل کے بارے میں تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اس کے تحت کسانوں کے لئے پلانٹنگ کے لئے میٹریل کی دستیابی کے مسئلے کو حل کیا جائے گااور ایشیائی ترقیاتی بینک کی مدد سے 2100 کروڑو روپے خرچ کرکے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا ۔اس سے بڑی حد تک  پلانٹنگ کے لئے میٹریل خاص طور پر کئی کاروباری لحاظ سے کئی اہم پھلوں کے مسئلے کو حل کرلیا جائے گا۔یہ پروگرام ملک میں باغبانی کی فصلوں کے لئے معیاری پلانٹنگ میٹریل جس کی سخٹ ضرورت ہے کے لئے اہم تعاون فراہم کرنے میں مدد گا ر ثابت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002Z5YN.jpg

این ایچ بی کے تحت، نامیاتی اور قدرتی کاشتکاری کے فروغ کے لیے ایک نیا عمودی تشکیل دیا گیا ہے،جو نامیاتی شعبے کے تمام پہلوؤں کی نگرانی کرے گا جیسے منصوبہ بندی، نگرانی، رقبہ کی توسیع-پیداوار، ویلیو چین کی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مارکیٹ کو فروغ دینا۔ اس اجلاس میں بورڈ کے زیر انتظام کلسٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس کے بارے میں فیصلہ کیا گیا کہ درخواستوں کی منظوری کا عمل جلد مکمل  کرلیا جائے گا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی آج کے اجلاس میں منظوری دی گئی۔

میٹنگ میں زراعت اور کسانوں کی بہبود کے  مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری اور محترمہ شوبھا کرندلاجے، سکریٹری جناب منوج آہوجا، ایڈیشنل سکریٹری جناب ابھیلکش لکھی، جوائنٹ سکریٹری شری پریارجن، سرکاری اور غیر سرکاری اراکین نے بہت سی  تجاویز پیش کیں۔

***********

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.13838



(Release ID: 1883635) Visitor Counter : 87


Read this release in: English