ریلوے کی وزارت
‘بھارت گورو ٹرینوں’ کی پالیسی کا مقصد ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے اور شاندار تاریخی مقامات کی نمائش کرنا ہے
بھارت گورو ٹرینوں کے آپریشن کے لیے تھیمز/ سفر کے پروگراموں کا فیصلہ کرنے کے لئے خدمات فراہم کرنے والوں کے پاس مکمل آزادی ہے
Posted On:
14 DEC 2022 5:47PM by PIB Delhi
ریلویز، مواصلات اور الیکٹرانک و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ بھارتی ریلویز نے 23 نومبر 2021 کو ‘بھارت گورو ٹرینوں’ کی پالیسی جاری کی ہے جس کا مقصد موضوع پر مبنی ٹورسٹ سرکٹ ٹرینوں کے ذریعے ہندوستان کے شاندار ثقافتی ورثے اور شاندار تاریخی مقامات کی نمائش کرنا ہے۔ اس پالیسی کی نمایاں خصوصیات درج ذیل ہیں:
● آن لائن پورٹل میں سروس فراہم کنندگان کے ذریعہ ریک کی درخواست کے اندراج اور جگہ کا تعین۔
● 1 کروڑ روپے فی ریک کی زرضمانت۔
● افراد، پارٹنرشپ فرم، کمپنی، سوسائٹی، ٹرسٹ، جوائنٹ وینچرز اور کنسورشیم اہل ہیں۔
● ایک ریک جس میں کم از کم 14 اور زیادہ سے زیادہ 20 کوچز ہوں۔
● قابل اطلاق چارجز مثلاً رائٹ ٹو یوز چارجز، ہولیج چارجز، سٹیبلنگ چارجز مطلع کیے گئے ہیں اور سروس فراہم کنندہ کے ذریعے ادا کیے جائیں گے۔
● موضوع پر مبنی تجدید کاری/معمولی ترمیم کی اجازت ہے۔
● بھارتی ریلوے کوچز کی ملکیت برقرار رکھے اور آپریشنل مدد فراہم کرے جس میں کوچ کی دیکھ بھال اور اسٹیبلنگ کی سہولیات شامل ہیں۔
● سروس فراہم کنندہ کو سفر کے پروگرام، تھیمز، پیکج کی قیمت کا فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔
● سروس فراہم کنندہ ریل نقل و حمل، رہائش، کھانے، مقامی روڈ ٹرانسپورٹ، سیر و تفریح وغیرہ کی سہولت کے ساتھ ایک جامع پیکج پیش کرتا ہے۔
● برانڈنگ اور اشتہاری حقوق کی اجازت ہے۔
بھارت گورو ٹرین اسکیم کے لیے کوئی فنڈ مختص کرنے کا تصور نہیں کیا گیا ہے کیونکہ یہ آمدنی پیدا کرنے والے ماڈل پر مبنی ہے۔
اس پالیسی کے مطابق، سروس فراہم کرنے والوں کے پاس بھارت گورو ٹرینوں کے آپریشن کے لیے تھیمز/ سفر کے پروگراموں کا فیصلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے۔ ریاست تمل ناڈو سمیت ہندوستانی ریلویز پر سروس فراہم کنندگان کے ذریعہ بھارت گورو ٹرینوں کو چلانا ایک مسلسل عمل ہے اور کوئی بھی اضافی سفر مارکیٹ کی طلب اور تجارتی عملداری پر منحصر ہوگا۔
مالی سال 23-2022 میں (30 نومبر 2022 تک)، بھارت گورو ٹرینوں کے کل 10 ٹرپس ریاست تمل ناڈو سے مختلف خدمات فراہم کرنے والوں کے ذریعے چلائے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 13815)
(Release ID: 1883578)