خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

غذائی اجناس کی ویلیو ایڈیشن

Posted On: 13 DEC 2022 5:43PM by PIB Delhi

ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت فصل کے بعد کے بنیادی ڈھانچے(پوسٹ ہارویسٹ انفرااسٹرکچر) اور ڈبہ بندی کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے اسکیمیں نافذ کرتی ہے تاکہ فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کیا جا سکے اور مختلف زرعی پیداوار کی پروسیسنگ/ ڈبہ بندی کی سطح کو بڑھایا جا سکے۔ وزارت کی طرف سے شروع کیے گئے ایک مطالعہ کے مطابق، کھانے کے غذائی اجناس کی پروسیسنگ کی سطح میں گزشتہ سالوں میں اضافہ ہوا ہے، جیسا کہ ذیل میں بتایا  گیا ہے:

اجناس

پروسیسنگ کی سطح فیصدمیں)

 

 

غذائی اجناس

2010-11

2015-16

2018-19

 

49.3

63.2

68.2

 

 

 

 

 

 

ماخذ: میسرز ڈیلوئٹ کے ذریعے ہندوستان میں فوڈ پروسیسنگ کی سطح کا تعین کرنے کے لیے پیش  کیا گیا مطالعہ(2021)

ڈبہ بند خوراک کی صنعت کی وزارت(ایم ایف پی آئی) سنٹرل سیکٹر کی فلیگ شپ اسکیم، پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) 2016-17 سے اس شعبے کے مجموعی نمو اور ترقی کے لیے لاگو کرتی ہے جس کا مقصد تحفظ اور پروسیسنگ کی صلاحیت کو بڑھانا ہے تاکہ فصل کے بعد کے نقصانات کو کم کیا جا سکے، کھیت سےباہر روزگار کے مواقع  پیدا کئےجاسکیں اور (i) انٹیگریٹڈ کولڈ چین اور ویلیو ایڈیشن انفرااسٹرکچر، (ii) ایگرو پروسیسنگ کلسٹرز کے لیے انفراسٹرکچر، (iii) فوڈ پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیتوں کی تخلیق/ توسیع، (iv) فوڈ سیفٹی اور کوالٹی ایشورنس انفراسٹرکچر، (v) انسانی وسائل اور ادارے - تحقیق اور ترقی اور (vi) آپریشن گرینز جیسے  اجزا  کے توسط سے ڈبہ بند خوراک کی ویلیو ایڈیشن اور برآمدات میں اضافہ کیا جاسکے۔ اس سے پہلے میگا فوڈ پارک اور بیک ورڈ اور فارورڈ لنکیجز اسکیموں  کی تخلیق بھی 14ویں مالیاتی کمیشن کی مدت کے دوران  پی ایم کےایس وائی کا حصہ تھیں۔

پی ایم کےایس وائی کے تحت 679 مکمل کیے گئے پروجیکٹوں کے نتیجے میں 30.11.2022 تک تقریباً 204.49 ایل ایم ٹی  تحفظ اور پروسیسنگ کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔

وزارت 2020-21 سے پردھان منتری فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز(پی ایم-ایف ایم ای) اسکیم کو بھی نافذ کررہی ہے تاکہ ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اپروچ پر مبنی دو لاکھ مائیکرو انٹرپرائزز کی اپ گریڈیشن / سیٹ اپ کے لیے مالی، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کی جا سکے۔ ڈبہ بند پھلوں اور سبزیوں، سمندری مصنوعات، کھانے کے لیے تیار (آر ٹی ای)/ پکانے کے لیے تیار (آر ٹی سی) مصنوعات بشمول باجرہ پر مبنی مصنوعات اور فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کے موزاریلا چیز سیگمنٹس کو سپورٹ کرنے کے لئے22-2021 سے 27-2026کے دوران ایک پیداوار منسلک  مراعات (پی ایل آئی) اسکیم  نافذ کی جارہی ہے۔   ایس ایم ای سیگمنٹ کی طرف سے اختراعی/نامیاتی مصنوعات بھی اسکیم کے تحت آتی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت بیرون ملک، ہندوستانی فوڈ برانڈز کی تشہیر، مارکیٹنگ اور برانڈنگ سپورٹ بھی فراہم کی جاتی ہے۔

یہ معلومات ڈبہ بند خوراک کی صنعت کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

ش ح۔ م م - ج

Uno-13791



(Release ID: 1883365) Visitor Counter : 80


Read this release in: English