زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زراعت میں قومی ای-حکمرانی منصوبہ

Posted On: 13 DEC 2022 6:16PM by PIB Delhi

سردست ریاستوں کی فنڈنگ کرنے کے لئے  زراعت میں  قومی ای –حکمرانی منصوبہ  (این ای جی پی اے ) جاری رہے گا۔

زرعی سرگرمیوں سے متعلق معلومات تک کسانوں کی رسائی کے لئے واحد ونڈو کے طورپر ایک پورٹل (farmer.gov.in) تیار کیا گیا ہے۔

حکومت نے زراعت کو جدید بنانے کے لئے مختلف ڈجیٹل اقدامات شروع کئے ہیں۔ جیسے :

  1. کسانوں کو اہم معلومات  جیسے موسم  ، منڈی کی قیمت ،  پودوں  کا تحفظ ، ڈیلروں کے بارے میں معلومات (بیج ، کیڑے مار ادویات ، فرٹیلائزر ) ، کھیتی کی مشینری ، مٹی کی زرخیز ی سے متعلق کارڈ ، کولڈ اسٹوریج اور گودام وغیرہ ، مویشیوں   کے طبی سینٹر اور ڈائگنوسٹک لیب وغیرہ فراہم کرنے کے لئے ‘‘کسان سویدھا’’ موبائل ایپ کی تیاری  ، منڈی کی معلومات کے ساتھ کسانوں کو اپنی پیداوار فروخت کرنے ، منڈی کی موجودہ قیمتوں   اور مارکیٹ میں مانگ وغیرہ کے بارے میں بہتر معلومات حاصل ہوتی ہیں۔اس طرح وہ صحیح وقت اور صحیح قیمت  پر اپنی پیداوار فروخت  کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔
  2. زرعی تحقیق کی بھارتی کونسل ( آئی سی اے آر ) نے ریاستی  زرعی یونیورسٹیوں ، کرشی وگیان کیندرو ںاور آئی سی اے آر کے ذریعہ تیار کی گئی مختلف ایپس کو اپنی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا ہے۔ یہ موبائل ایپ فصلوں  ، باغبانی  ، مویشی پروری ، ڈیری  ، پولٹری  ، ماہی گیری ، قدرتی وسائل کے بندوبست اوراس سے جڑے موضوعات پر تیار کئے گئے  ہیں جو کسانوں کو مختلف اشیا کی مارکیٹ کی قیمتوں  اور  پیکج کے طریقہ کار کے علاوہ موسم سے متعلق معلومات اور مشاورتی خدمات فراہم کرتے ہیں۔
  3. کسانوں کو  ایک آن لائن   الیکٹرانک  ٹریڈنگ  پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لئے  ای- نیشنل  ایگری کلچر مارکیٹ  کا آغاز ۔
  4. مختلف پروگراموں /شعبوں  جیسے خلاء کواستعمال کرتے ہوئے زرعی  پیداوار کی پیش گوئی ،زراعت سے متعلق  موسمیاتی معلومات اور زمین  پر مبنی مشاہداتی پروجیکٹ کے لئے خلائی ٹکنالوجی کا استعمال  ، جیو انفارمیٹکس  کا استعمال کرتے ہوئے باغبانی  کے جائزے اور بندوبست کے مربوط  پروگرام ،  قومی زرعی  خشک سالی  جائزہ اور نگرانی نظام  ،چاول کی پیداوار کے علاقے کی میپنگ ، بنیادی ڈھانچے کی جیو ٹیگنگ  اور  راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا اور فصل بیمہ  کے تحت  اثاثوں   اور بنیادی ڈھانچے کی جیوٹیگنگ شامل ہے۔

یہ معلومات آج زراعت اور کسانو ں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے لوک سبھا میں  ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-13779


(Release ID: 1883332) Visitor Counter : 100


Read this release in: English