ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ٹکنالوجی کی تشخیص کے شعبے

Posted On: 12 DEC 2022 5:39PM by PIB Delhi

صاف ہوا کا قومی پروگرام (این سی اے پی ) آلودگی کی روک تھام ، کنٹرول اور اس سے بچاؤ سے متعلق   اہم ٹکنالوجیوں    کی جانچ کرنے کا کام  ٹکنالوجی  تشخیصی شعبے کو  تفویض کرتا ہے۔

اس سلسلے میں  ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کی وزارت   نے 22ستمبر 2022 کو صاف ہوا کے قومی پروگرام کے تحت  نیشنل نالج نیٹ ورک  (این  کے این )  اور  انسٹی ٹیوٹ آف ریپیوٹ  (آئی او آر ) کے لئے  رہنما خطوط جاری  کئے ہیں۔نیشنل نالج نیٹ ورک ( این کے این ) این سی اے پی کے تحت  سرگرمیوں  میں تعاون  کے لئے اداروں  کے ایک بڑے پول   کے ساتھ  مقامی تکنیکی صلاحیتوں  میں اضافہ کرنے کے نظریہ سے تشکیل دیا گیا ہے۔ این کے این   سائنسی اورتکنیکی معلومات   اور لیباریٹری  پر مبنی  معلومات  میں  اضافہ کرنے ، این سی اے پی  کے نفاذ کی پیش رفت   کی نگرانی کرنے اور کارکردگی کا جائزہ لینے کا کام کرتی ہے۔ یہ   این سی اے پی  پروگرام کے مقاصد کو  پورا کرنے کی خاطر  خصوصی تحقیق  کی ضرورت اور پالیسی اقدامات سمیت  ہوا کے معیارکے بندوبست کے لئے  سفارشات فراہم کرتی ہے۔

این کے این ،آئی آئی ٹی کانپور ، آئی آئی ٹی ممبئی ،آئی آئی ٹی مدراس ، آئی آئی ٹی روڑکی ، آئی آئی ٹی گواہاٹی ، نیشنل اینوائرمنٹل انجنئرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  (نیری ) ،  آٹو موٹیو  ریسرچ  ایسوسی ایشن آف انڈیا  (اے آر اے آئی ) ، انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی ) ، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( ایمس ) ، دی انرجی اینڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ    کے ماہرین  ،  آلودگی کی روک تھام کے مرکزی بورڈ اور آلودگی کی روک تھام کے ریاستی بورڈ / آلودگی کی روک تھام کی کمیٹیوں   کے عہدے داروں اور آزادماہرین پر مشتمل ہے۔

یہ معلومات آج  ماحولیات ، جنگلات اور آب وہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے  نے لوک سبھا میں  ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-13741



(Release ID: 1883030) Visitor Counter : 68


Read this release in: English