وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اسٹارٹ اپ اداروں کو فروغ دینے کے لیے ’ڈیئر ٹو ڈریم‘ اسکیم

Posted On: 12 DEC 2022 2:33PM by PIB Delhi

آج راجیہ سبھا میں ڈاکٹر کے لکشمن کو دیے گئے ایک تحریری جواب میں دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ کے ذریعہ یہ اطلاع فراہم کی گئی کہ  گذشتہ تین برسوں کے دوران دفاع اور ایرو اسپیس کے شعبہ میں اختراع کی غرض سے افراد اور اسٹارٹ اپ اداروں کو  فروغ دینے کے لیے تین ’ڈیئر ٹو ڈریم‘ مقابلوں کے تحت مجموعی طور پر 5637 درخواستیں موصول ہوئیں۔ گذشتہ تین برسوں کے دوران ڈیئر ٹو ڈریم مقابلوں کے تحت مجموعی طور پر موصول شدہ 5637 درخواستوں میں سے کل 52 افراد اور 34 اسٹارٹ اپ اداروں کو منظوری دی گئی۔ اب تک 07 پروجیکٹوں کو منظوری دی جا چکی ہے اور انہیں ڈیئر ٹو ڈریم مقابلے کے فاتحین کو تفویض کیا جا چکا ہے۔

دفاع اور ایرواسپیس کے میدان میں اختراعی خیالات کے لیے اختراع کاروں، صنعت کاروں، 18 برس سے زائد کی عمر کے افراد اور اسٹارٹ اپ اداروں (ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ تسلیم شدہ  اور جن کے بانی بھارتی افراد ہوں) کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی غرض سے ، ڈی آر ڈی او2019 سے ہر سال ڈیئر ٹو ڈریم مقابلے کا اہتمام کر رہا ہے۔ اندراجات کی جانچ کے لیے انتخاب کا معیار تجویز کی تکمیل، سائنسی درستگی، ڈیزائن کی تکمیل، میرٹ، تکنیکی تیاری کی حاصل شدہ سطح اور اختراع ہے۔

اس اسکیم سے منتخبہ افراد/کمپنی مستفید ہو رہی ہیں کیونکہ ڈی آر ڈی او تکنالوجی ترقیاتی فنڈ (ٹی ڈی ایف) اسکیم کے توسط سے منظورشدہ آئیڈیاز کو ابتدائی شکل میں لانے کے لیے ان کو تعاون فراہم کرتا ہے۔

******

ش ح۔ا ب ن۔ م ف

U-NO.13688


(Release ID: 1882731) Visitor Counter : 161


Read this release in: English