جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

پی ایم-کسم  کا نفاذ

Posted On: 08 DEC 2022 7:52PM by PIB Delhi

یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہے کہ پی ایم- کسم  اسکیم کے تحت، اے جزو کے تحت 2 میگاواٹ تک کی صلاحیت والے گرڈ سے منسلک سولر پاور پلانٹس کی تنصیب کے ذریعے 10000 میگاواٹ کی صلاحیت حاصل کرنے اور کمپوننٹ بی اور کمپونینٹ –سی کے تحت 35 لاکھ زرعی پمپوں کو شمسی نظام کے ذریعہ چلانے کا ہدف ہے۔ پی ایم- کسم ایک مانگ پر مبنی اسکیم ہے اور اس اسکیم کے تحت ، ریاستوں سے موصول ہونے والی مانگ کی بنیاد پر صلاحیتیں مختص کی جاتی ہیں۔  مخصوص کی گئی  مجموعی  4886 میگاواٹ کی صلاحیت کے مقابلے میں،31.10.2022 تک اسکیم کے اجزاء-اے کے تحت 73.45 میگاواٹ کی مجموعی شمسی صلاحیت نصب کی گئی ہے اور اسکیم کے تحت مختص کردہ 33.5 لاکھ پمپوں کے  مقابلے میں، 1.52 لاکھ سے زیادہ زرعی پمپوں کو  شمسی توانائی  سے چلنے والا  بنایا  گیا ہے۔

کسانوں کے لیے کم لاگت کے مالی وسائل  کی دستیابی اور فنڈز میں ریاستی حصہ داری پی ایم-کسم اسکیم کے نفاذ میں ایک بڑا چیلنج ہے۔ اس کے علاوہ، 2021-2020 اور 2022-2021 کے دوران کووڈ-19وبائی امراض کی وجہ سے عمل درآمد کی رفتار نمایاں طور پر متاثر ہوئی۔ 31.10.2022 تک، ریاست مہاراشٹر میں کل 21499  آزدانہ طور پر کام کرنے والے  سولر پمپ اور ریاست تمل ناڈو میں 2242 آزدانہ طور پر کام کرنے والے سولر پمپ پی ایم- کسم  اسکیم کے اجزاء بی کے تحت نصب کیے گئے ہیں۔ کسی موجودہ گرڈ سے منسلک زرعی پمپ کو  شمسی نظام سے جوڑ کر چلائے جانے کی کوئی  اطلاع نہیں ہے۔

پی ایم- کسم اسکیم کے مطابق، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں عمل آوری کرنے والی ایجنسیوں کو استفادہ کنندگان کا انتخاب کرتے وقت چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کو ترجیح دینی ہوگی۔ مزید یہ کہ اس اسکیم کے تحت درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے اور شمال مشرقی ریاستوں میں رہنے والوں کے لیے علیحدہ بجٹ مختص کیا جاتا ہے۔ لہذا، اسکیم کے تحت فوائد پہلے سے ہی ملک کے معاشی طور پر پسماندہ گروہوں/علاقوں کو دستیاب ہیں۔

پی  ایم- کسم   اسکیم کے 8.3.2019  کو ہونے والے آغاز سے لے کر 31.10.2022 تک، ریاست مہاراشٹر میں کل 21499 کسانوں اور ریاست تمل ناڈو میں 2242 کسانوں کو پی ایم- کسم اسکیم کے تحت فائدہ پہنچایا گیا ہے۔

پی ایم- کسم اسکیم کی مندرجہ ذیل دفعات کا مقصد ملک کی سولر واٹر پمپ مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو بڑھانا ہے: (i) اسکیم کے تحت مرکزی مالی مدد کے ذریعے 35 لاکھ پمپوں کی تنصیب یا سولرائزیشن کا ہدف آنے والے برسوں میں مانگ کے عام ہونے کی صورت حال کو سامنے لاتا ہے۔ (ii)کمپونینٹ- بی اور کمپونینٹ –سی میں شراکت داری  کے لیے گھریلو مواد کی ضرورت کی صورتحال۔ (iii) سولر پمپس / سولر فوٹو وولٹک ماڈیولز / سولر پمپ کنٹرولر کے مینوفیکچررز کی براہ راست شرکت، یا تو بطور واحد بولی دہندہ یا جوائنٹ وینچر کے ممبر کے طور پر،  کمپونینٹ -بی اور  کمپونینٹ- سی کے تحت بولی لگانے میں۔

اس وقت نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت غیر ارتکازی  شمسی توانائی کی پیداوار کے لیے دو بڑی اسکیمیں نافذ کررہی ہے۔ ان میں شامل ہیں(i)  پی ایم- کسم اسکیم جس کا ہدف ہے 10000 میگاواٹ کی صلاحیت کو گرڈ سے منسلک سولر پاور پلانٹس کی تنصیب کے ذریعے ہر ایک کو 2 میگاواٹ تک کی صلاحیت کے اجزاء اے کے تحت اور 35 لاکھ زرعی پمپوں کی سولرائزیشن-بی اور سی کمپونینٹ کے تحت؛ اور (ii)  عمارتوں کی چھتوں پر لگے ہوئے سولر پروگرام فیز II کا ہدف ملک میں 40 گیگا واٹ روف ٹاپ سولر صلاحیت حاصل کرنا ہے۔ دونوں اسکیموں کی ٹائم لائن 31.3.2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔

************

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.13683



(Release ID: 1882694) Visitor Counter : 136


Read this release in: Marathi , English