سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ان سے متعلقہ نئی ٹیکنالوجیز سے آگاہ  کرایا جائے


تاریخ میں پہلی بار، ڈی ایس آئی آر کے تحت کام کرنے والے پی ایس یو سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ (سی ای ایل ) نےحکومت ہند کو 7.26 کروڑ روپے کا ڈیویڈنڈ دیاہے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ای ایل کے سائنسدانوں اور افسران سے ریلوے سیفٹی اور سگنلنگ سسٹمز، دفاعی استعمالات کے لئے منصوبہ جاتی  الیکٹرانکس، سولر فوٹوولٹکس اور سیکیورٹی  اور نگرانی کے نظام  کے چار اہم کاروباری ورٹیکلز کو عالمی معیار کے مطابق مضبوط اور اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گزشتہ مالی سال میں زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے سی ای ایل  کے افسران اور ملازمین کو مبارکباد دی جس کی وجہ سے وہ اپنے ملازمین اور سابق ملازمین کے 19 کروڑ روپے کے اُجرت کے بقایا جات کو  ادا کرنے میں کامیاب ہوا

Posted On: 09 DEC 2022 4:38PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی  سائنسز؛ پی ایم او،  عملے ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا ئی امورکے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج مختلف اسٹیک ہولڈرز کو ان سے متعلقہ نئی ٹیکنالوجیز سے آگاہ کرنے پر زور دیا اور کہا کہ ایسا کرنا تحقیقی اداروں اور صنعتی برادری کے درمیان بہترین ہم آہنگی کے ذریعے ہی  ممکن ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OTYW.jpg

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے شعبہ سائنسی صنعتی تحقیق(ڈی ایس آئی آر) کے تحت کام کرنے والی عوامی زمرے کی صنعت( پی ایس یو ) سینٹرل الیکٹرانکس لمیٹڈ (سی ای ایل) کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہ بعض اوقات تحقیق و ترقی کے بہترین اداروں میں  نیچے کی طرف جانے کا رجحان دیکھنے میں آتا ہے کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں  کہ ان کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز کے لیے خاطر خواہ تعداد میں  قبول کرنے والے نہیں ہیں ۔انہوں نے اطمینان  کااظہار کرتے ہوئے  یہ بات کہی کہ  تاریخ میں  ایسا پہلی بار  ہوا ہے کہ سی ای ایل  نے حکومت ہند کو 7.26 کروڑ روپے کا ڈیویڈنڈ دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J01E.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے سی ای ایل  کے سائنسدانوں اور افسران سے ریلوے سیفٹی اینڈ سگنلنگ سسٹمز، اسٹریٹجک الیکٹرانکس فار ڈیفنس ایپلی کیشنز، سولر فوٹو وولٹکس اور سیکیورٹی اینڈ سرویلنس سسٹمز کے چار اہم کاروباری ورٹیکلز کو عالمی معیار کے مطابق مضبوط اور اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر جتند ر سنگھ نے سی ای ایل کے سائنسدانوں اور افسران سے ریلوے سیٹ   اور سگنلنگ سسٹمز، دفاعی استعمالات کے لئے منصوبہ جاتی  الکٹرچانکس، سولر فوٹوولٹکس اور سیکیورٹی  اور نگرانی کے نظام  کے چار اہم کاروباری ورٹکلزک کو عالمی معاٹر کے مطابق مضبوط اور اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا۔وزیر موصوف نے کہا کہ  سی ای ایل  پچھلے 25 سالوں سے سولر پلانٹس لگا رہا ہے اور اسے 1992 میں ہندوستان کے پہلے سولر پاور پلانٹ کی تنصیب کا اعزاز حاصل ہے۔  آگے چل کر انہوں نے کہا کہ  تاہم  یہ ابھی حال ہی بات ہے کہ  شمسی توانائی  پوری دنیا کے لئے  قابل تجدید توانائی کے متبادل کے لئے  ایک بنیادی وسیلے کے طور پر اُبھر کر سامنے آئی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی کہا کہ   پچھلی حکومتوں کے دوران  سی ای ایل کو بہت کم حیثیت سمجھا گیا  اور اس تنظیم پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔ لیکن یہ وزیر اعظم مودی ہی تھے، جنہوں نے 2014 سے زیادہ بجٹ مختص کرکے اور حیرت انگیز  اور چونکا دینے والے پالیسی فیصلے لے کر سائنسی کوششوں کی سمت میں  ایک بڑا اور مثبت اقدام کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003MAO6.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر فخر  کا اظہار کیا کہ سی ای ایل سٹریٹجک دفاعی شعبے میں میزائل اور ریڈار پروگراموں کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ فیز کنٹرول ماڈیولز (پی سی ایمز) فراہم کر رہا ہے اور اب تک مختلف مقامات پر تعینات 80 سے زیادہ دفاعی راڈار سسٹمز کے لیے 4.8 لاکھ پی سی ایم  فراہم کیے گئے ہیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سی ای ایل ملک میں پی سی ایم کے لیے واحد پیداواری ایجنسی ہے اور درآمدی لاگت 4 گنا زیادہ ہے، اس طرح 2000 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی کی بچت ہوتی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، سی ای ایل  دفاع، ریلوے، صاف توانائی، آئی سی ٹی، سیکورٹی اور نگرانی کے شعبوں میں پائیدار طریقے سے ٹیکنالوجی کے مواقع کی توقع کرتے ہوئے مصنوعات اور  سہولیات فراہم کرنے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، سیرامک ریڈوم اور درشٹی نشریاتی  میٹر سسٹم میں ان کی پیش قدمی قابل تعریف ہے۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سی ای ایل  ڈیجیٹل ایکسل کاؤنٹر کے علاقے میں ریلوے کے شعبے میں نمایاں طور پر  اپنا کردار ادا کر رہا ہے جو کہ ہندوستانی ریلوے کے تحفظ اور سگنلنگ سسٹم کے لیے ضروری ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004OX34.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ سی ای ایل نے سانبا ضلع کی پلی پنچایت میں 18 دنوں کے ریکارڈ وقت میں500 کے ڈبلیو پی   کی صلاحیت والا  سولر پاور پلانٹ کامیابی کے ساتھ شروع کیا تھا ،  وزیر اعظم مودی نے اپنے دورے کے دوران پالی گاؤں کو ملک کی پہلی کاربن سے آزاد پنچایت بنانے کے لیے اس شمسی بجلی گھر کی تعریف کی تھی۔ وزیراعظم نے جموں کا یہ دورہ 24 اپریل کو پنچایتی راج دن کی تقریبات کے موقع پر کیا تھا۔ اس پہل  قدمی سے پالی پنچایت کے تین سو چالیس گھروں کو شمسی توانائی کی شکل میں فیض حاصل  ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا،  سی ای ایل  اپنی تمام کاروباری اکائیوں میں بہت اچھا کام کر رہا ہے اور سرکاری شعبوں کو سیکورٹی، نگرانی اور اسمارٹ حل فراہم کر رہا ہے اور اسمارٹ بورڈز کی تیاری  کے میدان میں بھی اس نے قدم رکھ دیا ہے، جو وزیر اعظم مودی کے آتم نر بھر بھارت کے وژن کے مطابق ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  سی ای ایل کے افسران اور ملازمین کو گزشتہ مالی سال میں زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی جس کی وجہ سے سی ای ایل ملازمین اور سابق ملازمین کے 19 کروڑ روپے کی تنحواؤں کے بقایا جات کو  فیصل کرنےمیں مدد ملی۔ انہوں نے کہا، اپنی سی ایس آر  سرگرمیوں کے حصے کے طور پر، علاقے کے سرکاری ہسپتالوں میں سی ای ایل کا تعاون بھی شہریوں اور معاشرے کے لیے ایک فائدہ مند طرز فکر کا مظہرہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایم ایم جی ڈسٹرکٹ ہسپتال، غازی آباد، اتر پردیش کو سی ای ایل کی طرف سے عطیہ کردہ دو ایمبولینسوں کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005MX1J.jpg

*************

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.13676



(Release ID: 1882688) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi