جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

ہوا سے تیار کی جانے والی توانائی سے متعلق پروجیکٹوں کی توسیع

Posted On: 08 DEC 2022 7:51PM by PIB Delhi

بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ  نےآج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے ملک میں قابل تجدید توانائی بشمول ہوا کی توانائی کو فروغ دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اس دیگر کے ساتھ ساتھ  درج ذیل اقدامات  شامل ہیں:

    • خودکار راستے کے تحت براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو 100 فیصد تک اجازت دینا۔
    • 30 جون 2025 تک شروع کیے جانے والے منصوبوں کے لیے سولر اور شمسی  اور ہوا سے تیار کی جانے والی توانائی کی بین ریاستی فروخت کے لیے انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آئی ایس ٹی ایس) چارجز کی چھوٹ۔
    • سال 2030 تک قابل تجدید خریداری کی ذمہ داری (آر پی او) کے لیے رفتار فراہم کرنے کا اعلان۔
    • آر ای  ڈیولپرز کو پلگ اینڈ پلے کی بنیاد پر زمین اور ٹرانسمیشن فراہم کرنے کے لیے الٹرا میگا رینیوایبل انرجی پارکس کا قیام ۔
    • نئی ترسیلی  لائنیں بچھانا اور قابل تجدید توانائی کے اخراج کے لیے نئے سب اسٹیشن کی گنجائش پیدا کرنا۔
    • سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے پروجیکٹ ڈیولپمنٹ سیل کا قیام۔
    • گرڈ سے منسلک سولر پی وی اور ونڈ پروجیکٹس سے بجلی کی خریداری کے لیے محصولات پر مبنی مسابقتی بولی کے عمل کے لیے معیاری بولی کے رہنما خطوط۔
    • حکومت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی) یا پیشگی ادائیگی کے خلاف بجلی بھیجی جائے گی تاکہ آر ای جنریٹروں کو تقسیم کرنے والے لائسنس دہندگان کے ذریعے بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
    • گرین انرجی اوپن ایکسس ضابطے 2022 کے ذریعے قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کا نوٹیفکیشن۔
    • دیر سے ادائیگی سرچارج اور متعلقہ معاملات کے قواعد 2022 کا نوٹیفیکیشن۔

مندرجہ بالا کے علاوہ، ہوا سے متعلق  توانائی کو فروغ دینے کے لیے خاص طور پر درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔

    • سال 2030 تک ونڈ رینیو ایبل پرچیز اوبلیگیشن (ونڈ آر پی او) کے لیے رفتار فراہم کرنے کا اعلان۔
    • ونڈ الیکٹرک جنریٹرز کی تیاری کے لیے درکار بعض اجزاءپر رعایتی کسٹم ڈیوٹی کی چھوٹ۔
    • جنریشن بیسڈ انسینٹیو یعنی مرحلے پر مبنی ترغیبات(جی بی آئی) 31 مارچ 2017 کو یا اس سے پہلے شروع کیے گئے ہوا سے متعلق  توانائی کے پروجیکٹوں کو فراہم کی جا رہی ہیں۔
    • نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی، چنئی کے ذریعے ہوا کے وسائل کی جائزے اور ممکنہ جگہوں کی شناخت سمیت تکنیکی مدد۔

 

*************

ش ح ۔ ش ر، ع ر

U. No.13682



(Release ID: 1882687) Visitor Counter : 112


Read this release in: English