بجلی کی وزارت

توانائی کی منتقلی کے لیے قانونی فریم ورک

Posted On: 08 DEC 2022 7:47PM by PIB Delhi

بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ توانائی کی منتقلی کا فریم ورک  موسمیاتی تبدیلی سےمتعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن (یو این ایف سی سی سی) میں جمع کرائے گئے قومی سطح پر طے شدہ شراکت (این ڈی سی) کے تحت ہندوستان کی عہدبندی  کے تحت چلتا ہے۔ اس تناظر میں، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف اینڈ سی سی) نے یو این ایف سی سی سی سکریٹریٹ کو ایک فریم ورک دستاویز ’بھارت کی طویل مدتی کم کاربن ترقیاتی حکمت عملی‘ پیش کی ہے، جس میں طویل مدتی کم اخراج ترقیاتی حکمت عملیوں زیر زمین ایندھن کے وسائل کا معقول استعمال، توانائی کی حفاظت، قابل تجدید ذرائع کو وسعت دینے اور گرڈ کو مضبوط بنانے وغیرہ  کے عناصر شامل ہیں۔

مزید برآں، توانائی کی منتقلی کی حمایت کرنے کے مقصد کے ساتھ، توانائی کے تحفظ (ترمیمی) بل، 2022 کو پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا ہے، جسے لوک سبھا نے8 اگست  2022 کو منظور کیا تھا۔ اس بل کو راجیہ سبھا میں پارلیمنٹ کے اس اجلاس میں غور کے لیے پیش کیا جائے گا۔

توانائی کی منتقلی کی سرگرمیوں میں مدد کے لیے مجوزہ بل میں درج ذیل دفعات شامل کی گئی ہیں:-

  1. نامزد صارفین کے ذریعہ توانائی یا فیڈ اسٹاک کے طور پر غیر فوسل ذرائع کی کھپت میں کم از کم حصہ کی وضاحت
  2. کاربن کریڈٹ ٹریڈنگ اسکیم کی وضاحت
  • iii. توانائی کے تحفظ کے نظام کے اندر بڑی رہائشی عمارتوں کی کوریج اورپائیداری کے پہلوؤں کو شامل کرنے کے لیے انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ کے دائرہ کار کو بڑھانا۔

*****

ش ح۔ ا ک۔ ت ع

U NO:13679



(Release ID: 1882685) Visitor Counter : 86


Read this release in: English