جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
شمسی سیلز کی تیاری
Posted On:
08 DEC 2022 7:51PM by PIB Delhi
بجلی اور ایم این آر ای کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نےآج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے گھریلو سطح پر شمسی سیلز کی تیاری کو ترغیب دینے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان کے نام ہیں:
- الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کی ترمیم شدہ خصوصی ترغیبی پیکیج اسکیم (ایم-ایس آئی پی ایس): یہ اسکیم بنیادی طور پر سرمائے کے اخراجات کے لیے سبسڈی فراہم کرتی ہے یعنی خصوصی اقتصادی زونز (سیز) میں سرمایہ کاری کے لیے 20فیصد اور غیراقتصادی سیز میں 25فیصد۔ یہ اسکیم 31 دسمبر 2018 تک درخواستوں کے لیے کھلی تھی۔ دوسری باتوں کے ساتھ اس اسکیم میں سولر پی وی سیلز، سولر پی وی ماڈیولز، ای وی اے، بیک شیٹ اور سولر گلاس شامل ہیں۔
- گھریلو مواد کی ضرورت (ڈی سی آر): نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کی کچھ موجودہ اسکیموں کے تحت، یعنی سی پی ایس یو اسکیم فیز-II، PM-KUSUM جزو بی اور گرڈ سے منسلک روف ٹاپ سولر پروگرام فیز-II، جس میں حکومت کی طرف سے سبسڈی دی جاتی ہے، اسے سولر پی وی سیلز اور ماڈیولز کو گھریلو ذرائع سے حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
- iii. سولر پی وی سیلز اور ماڈیولز کی درآمد پر بنیادی کسٹم ڈیوٹی کا نفاذ: حکومت نے سولر پی وی سیلز اور ماڈیولز کی درآمد پر 01.04.2022 سے بنیادی کسٹم ڈیوٹی (بی سی ڈی) نافذ کر دی ہے۔
- اعلی کارکردگی والے سولر پی وی ماڈیولز کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی) : بھارتی حکومت گیگا واٹ (جی ڈبلیو) پیمانے کی گھریلو مینوفیکچرنگ کی صلاحیت کو حاصل کرنے کے لیے، ہائی ایفینسی سولر پی وی ماڈیولز پر قومی پروگرام کے لیے اعلی کارکردگی والے سولر پی وی ماڈیولز اور سولر پی وی سیلز میں روپے کے اخراجات کے ساتھ 24,000 کروڑ روپے کی ترغیبات سے منسلک پیداواری اسکیم (پی ایل آئی) کو نافذ کر رہی ہے۔اس اسکیم میں 5 سال کے بعد اعلی کارکردگی والے سولر پی وی ماڈیولز کی تیاری اور فروخت پر منتخب سولر پی وی ماڈیول مینوفیکچررز کے لیے ترغیبات سے منسلک پیداواری اسکیم (پی ایل آئی) کا انتظام ہے۔
*************
ش ح ۔ ش ر، ع ر
U. No.13683
(Release ID: 1882680)
Visitor Counter : 136