وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مویشی پروری  کے محکمہ نے ملک میں ڈیری کی صنعت  کو فروغ دینے کے لیے اسکیمیں نافذ کی ہیں

Posted On: 09 DEC 2022 5:44PM by PIB Delhi

ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ این ڈی ڈی بی گجرات کی ڈیری صنعت کی طرز پر ملک کی دیگر ریاستوں میں ڈیری کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے فی الحال جھارکھنڈ ملک فیڈریشن، ویسٹ آسام ملک یونین لمیٹڈ اور وارانسی ملک یونین جیسے کوآپریٹو اداروں میں سے کچھ کے آپریشنز کا انتظام کر رہا ہے۔

مذکورہ بالا کے علاوہ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، مویشی پروری اور ڈیری کے محکمے کی کوششوں پر عمل کرتے ہوئے، بھارتی حکومت ملک میں ڈیری کوآپریٹو سیکٹر میں ڈیری بنیادی ڈھانچے سمیت ڈیری کی صنعت کو فروغ دینے کے لیے درج ذیل اسکیمیں نافذ کر رہی ہیں:

نیشنل پروگرام برائے ڈیری ڈیولپمنٹ (این پی ڈی ڈی)

ڈیری پروسیسنگ اور انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ(ڈی آئی ڈی ایف)

ڈیری سے متعلق کارروائیوں میں مصروف ڈیری کوآپریٹیو اور فارمر پروڈیوسر تنظیموں کو مدد فراہم  کرنا (ایس ڈی سی اینڈ ایف پی او)

بھارتی حکومت   کامویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ مذکورہ ڈیری ڈیولپمنٹ اسکیموں کے ذریعہ ڈیری صنعت کو مالی امداد فراہم کررہا  ہے۔ فراہم کردہ مالی امداد کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

اسکیموں کے نام (عمل درآمد کی مدت)

مالی امداد فراہم کی گئی

تفصیلات

رقم(کروڑ روپے میں)

این پی ڈی ڈی  (15-2014 سے اب تک)

گرانٹ ان ایڈ

1743.74

ڈی آئی ڈی ایف (19-2018سے اب تک)*

سود کی رعایت

79.59

ایف پی او اینڈ ایس ڈی سی (19-2018 سے اب تک)

سود کی رعایت

433.00

*( 30 نومبر 2022 تک) 3575.73 کروڑ روپے قرض کی رقم منظور کی گئی۔ 1412.74 کروڑ روپے قرض کی رقم ادا کی گئی

 

*************

ش ح ۔ ش ر، ع ر

U. No.13674


(Release ID: 1882668)
Read this release in: English