زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
گیہوں کی حرارت کے خلاف قوت مدافعت کی حامل قسم کا فروغ
Posted On:
09 DEC 2022 8:09PM by PIB Delhi
زراعت اورکسانوں کی بہبود کی مرکزی وزیرجناب نریندرسنگھ تومرنے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔
جہاں تک حرارت کے خلاف قوت مدافعت کا تعلق ہے ، گیہوں کی ڈی بی ڈبلیو -187اور ڈی بی ڈبلیو -222کی قیمتوں کو ایچ ڈی -3086قسم سے بہترمعیاری پایاگیاہے ۔ سال 22-2021کے فسل کے سیزن کے دوران ،گیہوں کی قسموں یعنی ڈی بی ڈبلیو-187اورڈی بی ڈبلیو -222 نے ایچ ڈی -3086کے مقابلے بالترتیب 3.6اور5.4فصل کے فائدے کے ساتھ حرارت کے خلاف قوت مدافعت کی حامل قسمیں ہونے کا مظاہرہ کیاگیا۔(ذریعہ :گیہوں اورجوکی ترقی سے متعلق رپورٹ 21-2020اور22-2021کے بارے میں (اے آئی سی آرپی)
پنجاب ایگریکلچرل یونیورسٹی (پی اے یو) لدھیانہ کے ذریعہ تیارکردگہ پی بی ڈبلیو -803قسم ، آبپاشی کئے ہوئے بروقت بوائی کے حالات کے لئے موزوں ہے اور یہ براؤن پھپھوند کے خلاف قوت مدافعت کے ساتھ ساتھ درمیانی طورپر اسٹرائپ پھپھوند کے خلاف بھی قوت مدافعت کی حامل ہے۔اس قسم کی حرارت برداشت کرنے والی قسم کے طورپر سفارش نہیں کیاجاتی ۔
حکومت کا مقصد سرکاری اورنجی ساجھیداری کے ذریعہ ، کسانوں کو براہ راست بیج فراہم کرکے ، کسانوں کے مابین حرارت کے خلاف قوت مدافعت کی حامل قسموں کے استعمال کوفروغ دینا ہے ۔ ان قسموں کے استعمال کو فروغ دینے کی غرض سے ، گیہوں اورجَو سے متعلق تحقیق کے بھارتی ادارے (آئی آئی ڈبلیو بی آر) کرنال نے آئی سی اےآر کے تحت ، بیجوں کی پیداوارکی غرض سے کمپنیوں کے ساتھ 250مفاہمت ناموں (ایم اواے ایس) پردستخط کئے ہیں ۔ آئی آئی ڈبلیو بی آرنے 22-2021کے فصل کے سیزن میں ڈی بی ڈبلیو -187کے 2500کوئنٹل بیج اور ڈی بی ڈبلیو -222کے 1250کوئنٹل بیج تقسیم کئےہیں ۔
آئی سی اے آر- آئی آئی ڈبلیو بی آر، کرنال نے حرارت کے خلاف قوت مدافعت کی حامل قسموں کے بارے میں ایک مخصوص تحقیق پروجیکٹ کاآغاز کیاہے ۔ اس کے علاوہ آئی سی اے آر-آئی آئی ڈبلیو بی آر کرنال میکسیکو کے مکّا اورگیہوں کو بہتربنانے سے متعلق بین لاقوامی مرکز(سی آئی ایم ایم وائی ٹی ) کے ساتھ بھی اشتراک کررہاہے ۔ یہ اشتراک ، گیہوں کی موسم کے خلاف قوت مدافعت کی حامل قسموں کی ترقی سے متعلق کیاجارہاہے ۔
***********
(ش ح ۔ ع م ۔ ع آ)
U -13659
(Release ID: 1882650)
Visitor Counter : 105