کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

درآمدی انحصار کو کم کرنے کے لیے مرکز کے ذریعے اٹھائے گئے اقدامات

Posted On: 09 DEC 2022 4:36PM by PIB Delhi

تجارت و صنعت  کی وزیر مملکت، محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں بتایا کہ حکومت نے درآمدی انحصار کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، تاکہ تجارتی خسارے کو کم کیا جا سکے۔ ان میں گھریلو صلاحیت پیدا کرنا/بڑھانا، مصنوعات سے مربوط ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیموں کے ذریعے گھریلو مینوفیکچرنگ کو ترغیب دینا، مرحلہ وار مینوفیکچرنگ پلان، تجارتی  چارہ کار کے اختیارات کا بروقت استعمال، لازمی تکنیکی معیارات کو اپنانا، ایف ٹی اے رولز آف اوریجن (آر او او)  کا نفاذ اور درآمدی نگرانی نظام کی ترقی۔

اسی کے ساتھ ساتھ برآمدات کو بڑھانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں، تاکہ تجارتی خسارے کو کم کیا جا سکے۔

  1. غیر ملکی تجارتی پالیسی (2020-2015) کو 31 مارچ2023 تک بڑھا دیا گیا۔
  2. 31 مارچ  2024 تک روپے کے ایکسپورٹ کریڈٹ پر ماقبل اور مابعد شپمنٹ پر انٹرسٹ ایکولائزیشن اسکیم کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔
  • iii. برآمدات کو فروغ دینے کے لیے متعدد اسکیموں کے ذریعے مدد فراہم کی جاتی ہے، یعنی تجارتی انفراسٹراکچر برائے ایکسپورٹ اسکیم (ٹی آئی ای ایس) اور مارکیٹ ایکسیس انیشیٹوز (ایم اے آئی) اسکیم۔
  • iv. لیبر پر مبنی ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ریاستی اور مرکزی لیویز اینڈ ٹیکسز کی چھوٹ (آر او ایس سی ٹی ایل) اسکیم 7مارچ2019 سے نافذ کی گئی ہے۔
  1. ایکسپورٹڈ پراڈکٹس پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی معافی (آر او ڈی ٹی ای پی) اسکیم یکم جنوری  2021 سے نافذ کی گئی ہے۔
  • vi. سرٹیفکیٹ آف اوریجن کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم تجارت کو آسان بنانے اور برآمد کنندگان کے ذریعے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے استعمال کو بڑھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
  1. مخصوص ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے خدمات کی برآمدات کو فروغ دینے اور متنوع بنانے کے لیے 12 چمپئن سروسز سیکٹرز کی نشاندہی کی گئی ہے۔
  2. اضلاع کو ایکسپورٹ ہب کے طور پر ہر ضلع میں برآمدی صلاحیت رکھنے والی مصنوعات کی نشاندہی کرکے، ان مصنوعات کی برآمد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور ضلع میں روزگار پیدا کرنے کے لیے مقامی برآمد کنندگان/ مینوفیکچررز کی مدد کرتے ہوئے شروع کیا گیا ہے۔
  • ix. ہندوستان کی تجارت، سیاحت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے اہداف کو فروغ دینے کے لیے بیرون ملک ہندوستانی مشنوں کے فعال کردار کو بڑھایا گیا ہے۔
  1. پیکیج کا اعلان کووڈ وبائی امراض کی روشنی میں مختلف بینکنگ اور مالیاتی سیکٹر کے ریلیف اقدامات کے ذریعے گھریلو صنعت کو سپورٹ کرنے کے لیے کیا گیا ہے، خاص طور پر ایم ایس ایم ایز کے لیے، جس کا برآمدات میں ایک بڑا حصہ ہے۔

یہ جانکاری  کامرس اور صنعت کی وزیر مملکت محترمہ  انوپریہ پٹیل نے آج ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں دی۔

*****

ش ح۔ ا ک۔ ت ع

U NO:13668


(Release ID: 1882648) Visitor Counter : 124


Read this release in: English