زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

کسانو ں کو ان کی زرعی  پیداوار کے لئے مناسب قیمتیں

Posted On: 09 DEC 2022 7:59PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانو ں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے 14 اپریل  2016  میں  نیشنل ایگری کلچر مارکیٹ  (ای- نیم ) اسکیم کا آغاز کیا ہے ۔ ای – نیم  مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ہول سیل منڈیوں  / مارکیٹوں کو مربوط کرنے والا ایک ورچوئل  پلیٹ فارم ہے ، جس کا مقصد قیمت   کی دریافت   کے شفاف  طریقے کے ذریعہ اناج سمیت زرعی اشیا کے  آن لائن  کاروبار میں آسانی پیدا کی جاسکے ،جس سے کسان اور فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن  ایس پی اوز  اپنی پیداوار کی بہتر اور مناسب قیمتیں  حاصل کرسکیں ۔  5دسمبر 2022 کو  22 ریاستوں  اور تین مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تقریباََ 1260  منڈیوں کو  ای – نیم  پلیٹ فارم سے مربوط  کیا گیا ہے۔

زرعی مارکیٹنگ  ریاستی سرکار کا  شعبہ ہے  اور زرعی  پیداوار کی ہول سیل مارکیٹنگ   کو فروغ دیا گیا ہے اور اسے ریاستوں  کے اے پی ایم  سی قوانین  کے تحت منضبط کیا  گیا ہے ۔ البتہ حکومت   مارکیٹس کی اہمیت کو سمجھ رہی ہے اور وہ  زرعی مارکیٹنگ کے فروغ   کے لئے مختلف  اقدامات کررہی ہے تاکہ متبادل مارکیٹ انتظامات کو بھی فروغ دیا جاسکے ۔ان انتظامات  میں   لین دین کے  تمام  چین میں  شفافیت کے  عوامل کے ساتھ  کثیر اور مقابلہ جاتی مارکیٹنگ چینل کا فروغ  ،  پرائیویٹ مارکیٹ کے فروغ کے ذریعہ بہتر قیمت کی دریافت اوربراہ راست مارکیٹنگ شامل ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے کثیر مارکیٹس کے لئے کسانوں اور خریداروں  کی رسائی  بڑھانے   کے لئے ای – نیم کا آغاز کیا ہے اور مقابلہ جاتی بولی کے ذریعہ شفافیت اورقیمت کی  دریافت کو بہتر  بنانے کے لئے بھی اس  پلیٹ فارم کا آغا ز کیا ہے ۔

اس کےعلاوہ حکومت ہند نے  دس ہزار نئے فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن   (ایف پی اوز) کے فروغ   کی مرکزی سیکٹر کی اسکیم  شروع کی ہے ،جو کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے اور پیداوار کی لاگت میں کمی کرنے کے علاوہ   معیشت  کو  فروغ دے گی۔ 30  نومبر  2022 تک  کل 4028 ایف پی او ز کا رجسٹریشن کیا گیا ہے ۔ یہ سبھی اقدامات  مارکیٹ کی  بہتر صلاحیت میں تعاون دیں گے اورکسانوں کو بہتر قیمتیں فراہم کرانے میں نمایاں  رول ادا کریں گے۔

*************

ش ح۔ح ا ۔ رم

U-13664



(Release ID: 1882641) Visitor Counter : 133


Read this release in: English