زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

بھوسے کے انتظام کے لیے چاول کی مختصر مدت  میں تیار ہونے والی  اقسام(ایس ڈی ویز) کی کاشت

Posted On: 09 DEC 2022 8:05PM by PIB Delhi

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ہے کہ مختصر دورانیے کی اقسام (ایس ڈی ویز)  کی کاشت خریف کے لئےدھان کی فصل کی کٹائی اور ربیع کے لیے گندم کی بوائی کے درمیان ایک توسیعی وسیلہ  فراہم کرتی ہے، اس طرح چاول کے کاشتکاروں کو دھان کے اضافی انتظام اور اضافی دھان کے بھوسے کو ہٹانے کے لیے کافی وقت ملتا ہے۔تیزی سے بڑھنے والی متنوع خصوصیت دھان می فصل میں  اپنے آپ پیدا ہوجاتی ہے۔اونچائی کی طرف تیزی سے بڑھنے والی اقسام کے مقابلے  چھوٹی رہ جانے والی اقسام میں بھوسے کی کم پیداوار ہوتی ہے۔

انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) اور اسٹیٹ ایگریکلچر یونیورسٹیز (ایس اے یو) نے باسمتی چاول کی اعلی پیداوار والی مختصر مدت کی اقسام تیار کی ہیں جن میں پوسا باسمتی 1509 (115 دن)، پوسا باسمتی 1692 (115 دن) اور پوسا باسمتی 1847 (125 دن) شامل ہیں۔ غیر باسمتی کیٹیگری میں، خوشبودار چاول کی اقسام پی آر 126 (120-125 دن)، پوسا سوگندھ 5 (125 دن) اور پوسا 1612 (120 دن) شامل ہیں۔ یہ تھوڑی مدت میں  پک جانے والی اقسام تقریباً 20-25 دن پہلے پک جاتی ہیں جو کسانوں کو بھوسے کے انتظام اور گندم کی بوائی کے لیے کھیتوں کی تیاری کے قابل بناتی ہیں۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ چاول سمیت غذائی اجناس کی فصلوں کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے نیشنل فوڈ سیکیورٹی مشن (این ایف ایس ایم) کو نافذ کر رہا ہے۔ مختلف  پہل قدمیاں  جیسے براہ راست بوئے جانے والے چاول پر کلسٹر کےاستعمال، لائن ٹرانسپلانٹنگ، تناؤ برداشت کرنے والی اقسام وغیرہ، اعلیٰ پیداوار دینے والی اقسام کے معیاری بیجوں کی تقسیم بشمول مختصر دورانیے کی اقسام اور ہائبرڈ، مختصر غذائیت بخش اجزاء مٹی کی بہتر سازی، پودوں کے تحفظ کے کیمیکلز، فارم کے سازوسامان۔ اور مشینری ، چاول کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے لاگو کی جاتی ہیں۔

*************

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.13662



(Release ID: 1882633) Visitor Counter : 225


Read this release in: English