خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

پوشن ابھیان کے تحت بچوں کو صحت اور نشونما کیلئے ضروری خوراک کی فراہمی

Posted On: 09 DEC 2022 6:51PM by PIB Delhi

سکشم آنگن واڑی اور پوشن دوئم یا مشن پوشن دوئم (سابقہ آئی سی ڈی ایس) کے ایک جزو کے طور پر آنگن واڑی خدمات اسکیم کے ضمنی غذائی پروگرام کے تحت بچوں (6 ماہ سے 6 سال) کو صحت اور نشونما کیلئے ضروری غذائی امداد فراہم کی جاتی ہے۔

یہ ایک مربوط نیوٹریشن سپورٹ پروگرام ہے جسے 2022 میں منظور کیا گیا تھا جو آنگن واڑی خدمات اور پوشن ابھیان کے کلیدی ذیلی اجزاء کو منسلک کرتا ہے۔

صحت اور نشونما کیلئے ضمنی خوراک نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے تحت مخصوص غذائی اصولوں کے مطابق فراہم کی جاتی ہے۔ پوشن دوئم کے تحت خوراک کے تنوع، خوراک کی مضبوطی، علم کے روایتی نظاموں سے فائدہ اٹھانا اور باجرے کے استعمال پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔ پوشن دوئم کے تحت غذائیت سے متعلق آگاہی کی حکمت عملیوں کا مقصد غذائی فرق کو ختم کرنے کے لئے مقامی، صحت بخش غذاؤں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پائیدار صحت اور تندرستی کو فروغ دینا ہے۔

پوشن دوئم کے تحت آنگن واڑی خدمات اسکیم کے ضمنی غذائیت کے پروگرام کے نفاذ کا اختیار ریاستی حکومتوں کے پاس ہے۔

باوجودیکہ سپلیمنٹری نیوٹریشن پروگرام کے تحت غذائیت والی خوراک کی خریداری اور فراہمی کو آسان بنانے کے لئے حکومت نے 13.01.2021 کو تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں کو متعلقہ رہنما خطوط جاری کئے ہیں جو معیار کی یقین دہانی، سپلائی چین مینجمنٹ، ڈیوٹی کی ذمہ داروں کے کرداروں اور شفافیت اور جوابدہی سے متعلق مسائل کا بھی احاطہ کرتے ہیں۔ رہنما خطوط کے مطابق ریاستوں میں سپلائی چین کے عمل کو اہلکاروں کے لئے شفاف بنایا جانا چاہیے تاکہ بلاتعطل حتمی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے جو خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے خوراک کی تیاری، ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے والے اداروں کے لیے ایف ایس ایس اے آئی۔ کے رجسٹریشن-لائسنسنگ کے عمل کے مطابق ہیں۔

پوشن ابھیان 6 سال سے کم عمر کے بچوں، نوعمر لڑکیوں، حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کی غذائی حالت میں بہتری لانا چاہتا ہے۔ اس لئے آئی ٹی سسٹمز کو مضبوط بنایا گیا ہے تاکہ غذائیت کی فراہمی کے سپورٹ سسٹم میں شفافیت لائی جائے۔ ’پوشن ٹریکر‘ ایپلی کیشن کو اس وزارت نے یکم مارچ 2021 کو نیشنل ای گورننس ڈویژن (این جی ڈی) کے ذریعے گورننس کے ایک اہم ٹول کے طور پر متعارف کرایا تھا۔

پوشن ٹریکر تمام اے ڈبلیو سیز، اے ڈبلیو ڈبلیو ایسیز اور استفادہ کنندگان کو متعین اشارے پر قریب قریب حقیقی وقت کی نگرانی اور ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ آخری میل ٹریکنگ اور خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فائدہ اٹھانے والوں کو آدھار سیڈ کیا جا رہا ہے۔ پوشن ٹریکر مشن پوشن دوئم کو ڈیٹا تیار کرنے، پروگرام کا نظم کرنے والوں کو فیڈ بیک فراہم کرنے اور نیوٹریشن انڈیکیٹرز پر اسکیم کے اثرات کو دستاویزی شکل دینے  میں مدد کرے گا۔ اس طرح ٹریکر کے ڈیٹا کی بنیاد پر وزارت/ریاستیں/اضلاع  بروقت مؤثر مداخلت کر سکتے ہیں اور مختلف اجزاء کی پیش رفت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

یہ معلومات خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1882469) Visitor Counter : 80


Read this release in: English , Urdu