امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ون نیشن ون راشن کارڈ کے تحت 93.31 کروڑ سے زیادہ پورٹیبلٹی ٹرانزیکشنز ریکارڈ کیے گئے

Posted On: 07 DEC 2022 6:23PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مطلع کیا کہ ون نیشن ون راشن کارڈ (او این او آر سی) منصوبہ، ملک گیر سطح پر فوڈ سیکورٹی ایکٹ 2013 (این ایف ایس اے) کے فوائد کی منتقلی کے لیے، اس وقت تمام 36 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (ملک بھر میں) میں فعال ہیں، جس میں ملک میں این ایف ایس اے کی پوری آبادی (تقریباً 80 کروڑ این ایف ایس اے مستفیدین) شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت، این ایف ایس اے کے مستفید ہونے والوں کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ الیکٹرانک پوائنٹ آف سیل(ای پی او ایس) ڈیوائس پر، بائیو میٹرک تصدیق کے ساتھ، اپنے موجودہ راشن کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے، ملک میں کہیں بھی، اپنی پسند کی کسی بھی راشن کی دوکان (ایف پی ایس) سے اپنے کوٹے کے بقدراناج حاصل کر سکتےہیں۔

او این او آر سی منصوبہ خاص طور پر ان این ایف ایس اے مستفیدین کے لیے فائدہ مند ہے جو عارضی ملازمت کی تلاش میں یا دیگر وجوہات کی بناء پر اکثر اپنی رہائش کی جگہ تبدیل کرتے ہیں اور نقل مکانی کی وجہ سے اپنے فوڈ سیکیورٹی کے فوائد سے محروم رہتے ہیں - جیسے کہ متعدد کارکن/مزدور، یومیہ اجرت پر کام کرنے والے، شہری غریب جیسے کباڑ چننے والے، سڑک پر رہنے والے، منظم اور غیر منظم دونوں شعبوں میں عارضی کارکنان، گھریلو ملازمین وغیرہ۔ او این او آر سی کے تحت اب تک کل 93.31 کروڑ پورٹیبلٹی ٹرانزیکشنز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ او این او آر سی پورٹیبلٹی لین دین کی ریاست وار فہرست ذیل میں ہے۔

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ سے بین ریاستی اور اندرون ریاستی پورٹیبلٹی لین دین

اگست 2019 سے 30 نومبر 2022 کے دوران

 

نمبرشمار

ریاستیں

کل بین ریاستی پورٹیبلٹی لین دین

کل اندرون ریاستی پورٹیبلٹی لین دین

کل بین ریاستی پورٹیبلٹی لین دین

1

اندمان اور نکو بار جزائر

32,786

367

33,153

2

آندھرا پردیش

114,137,592

3,697

114,141,289

3

اروناچل پردیش

1,218

242

1,460

4

آسام

980,145

49

980,194

5

بہار

292,175,640

41,704

292,217,344

6

چندی گڑھ

-

318

318

7

چھتیس گڑھ

1,952,910

1,667

1,954,577

8

دہلی

17,166,126

4,127,019

21,293,145

9

گوا

29,934

13,573

43,507

10

گجرات

3,353,578

227,118

3,580,696

11

ہریانہ

45,763,133

709,937

46,473,070

12

ہماچل پردیش

1,054

74,042

75,096

13

جموں اور کشمیر

1,202,509

43,380

1,245,889

14

جھارکھنڈ

2,677,225

19,845

2,697,070

15

کرناٹک

55,626,509

28,891

55,655,400

16

کیرالہ

51,510,248

28,281

51,538,529

17

لداخ

-

315

315

18

لکشدویپ

9,575

54

9,629

19

مدھیہ پردیش

29,874,926

33,052

29,907,978

20

مہاراشٹر

46,515,895

284,724

46,800,619

21

منی پور

1,505

20

1,525

22

میگھالیہ

38

103

141

23

میزورم

5,306

4

5,310

24

ناگالینڈ

28,898

410

29,308

25

اوڈیشہ

83,501

1,164

84,665

26

پڈوچیری

-

236

236

27

پنجاب

8,546,426

17,210

8,563,636

28

راجستھان

103,058,412

59,954

103,118,366

29

سکم

11,559

932

12,491

30

تمل ناڈو

5,715,430

11,736

5,727,166

31

تلنگانہ

79,832,263

13,427

79,845,690

32

دادرہ اور نگر حویلی اور دامن اور دیو

254,178

108,464

362,642

33

تریپورہ

1,092,684

11,295

1,103,979

34

اتر پردیش

61,444,491

41,484

61,485,975

35

اتراکھنڈ

-

57,384

57,384

36

مغربی بنگال

4,052,508

1,766

4,054,274

 

میزان

927,138,202

5,963,864

933,102,066

 

*****

U.No.13559

(ش ح - اع - ر ا) 

 



(Release ID: 1882450) Visitor Counter : 84


Read this release in: English