امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

فورٹیفائیڈ چاول کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے قبائلی آبادی والے 9 اضلاع میں ورکشاپس کا انعقاد

Posted On: 07 DEC 2022 6:24PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ راجستھان کی حکومت سمیت مختلف ریاستی حکومتوں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ فورٹیفائیڈ چاول کے فوائد اور ملک کے قبائلی علاقوں میں غذائی تحفظ پر اس کے مثبت اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے پروگرام منعقد کریں۔

اس کے مطابق، قبائلی آبادی والے 9 اضلاع میں ورکشاپس/سیمینارز - ریاست گجرات (واپی)، مہاراشٹرا (ناسک اور نندربار)، چھتیس گڑھ (کانکیر)، جھارکھنڈ (مشرقی سنگھ بھوم)، مدھیہ پردیش (شاہڈول، منڈلا، باروانی) اور کیرالہ میں(وائناد)- ڈی ایف پی ڈی، ایف سی آئی اور میڈیا کے میڈیکل پروفیشنلز ممبران، ممتاز شخصیات، مقامی لیڈران اور ڈیولپمنٹ پارٹنرز جیسے فیلڈ ماہرین اور دیگر شراکت داروں کی شمولیت کے ساتھ منعقد کیے گئے۔

انتظامی/ ہنگامی لاگت کی فراہمی کے تحت،جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ معلومات، تعلیم، مواصلات (آئی ای سی) اور صلاحیت سازی بھی شامل ہے، فی ضلع 5.00 لاکھ روپےفراہم کیے گئے ہیں، جو کہ فیز II اور فیز III میں چاول کو تغذیائی بنانے کے اقدام کے نفاذ کے دوران حکومت ہند کو برداشت کرنا ہے۔

مالی سال 2022-23 کی تیسری سہ ماہی کے دوران, فورٹیفائیڈ چاول کے استعمال کے مثبت اثرات کے بارے میں آگاہی اور معلومات میں اضافے کے ساتھ، فیز-II میں عمل درآمد کے لیے 291 اہداف والے اضلاع میں سے، نفاذ کا دائرہ بڑھ کر 250 اضلاع تک پہنچ گیا ہے جن میں قبائلی آبادی والے اضلاع شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، کچھ ریاستوں نے اطلاع دی ہے کہ چاول کو تغذیائی بنانے سے متعلق بیداری پروگرام نے عام طور پر فورٹیفائیڈ چاول کے استعمال کے فوائد کے بارے میں عوام کی ذہنیت پر مثبت اثر ڈالا ہے۔

*****

U.No.13558

(ش ح - اع - ر ا)  


(Release ID: 1882425) Visitor Counter : 133
Read this release in: English