امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

ملک میں این ایف ایس اے اور ٹی پی ڈی ایس کاروائیوں کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے، مرکز نے پہلا ریاستی درجہ بندی انڈیکس جاری کیا

Posted On: 07 DEC 2022 6:25PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ سادھوی نرنجن جیوتی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ 2013 (این ایف ایس اے) اور ٹارگٹڈ پبلک تقسیم کے نظام (ٹی پی ڈی ایس)کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے، حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں، 5 جولائی 2022 کو این ایف ایس اے کے لیے پہلی مرتبہ ریاستی درجہ بندی کا انڈیکس جاری کیا ہے۔

انڈیکس تین ستونوں پر منحصر ہے جو غذائی تحفظ اور غذائیت کے مختلف پہلوؤں پر غور کرتے ہیں۔ ہر ستون کے پیرامیٹرز اور ذیلی پیرامیٹرز ہوتے ہیں جو اس تشخیص کی حمایت کرتے ہیں۔ پہلا ستون این ایف ایس اے کی کوریج، صحیح ہدف بندی، اور این ایف ایس اے کے تحت تمام دفعات کے نفاذ کے اقدامات کرتا ہے۔ دوسرا ستون ڈلیوری پلیٹ فارم کا تجزیہ کرتا ہے جبکہ اناج کی تقسیم، ان کی نقل و حرکت، اور راشنکیدوکانوں پر آخری میل کی ترسیل پر غور کرتا ہے۔ تیسرا ستون محکمہ کے غذائیت کے اقدامات پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

راجستھان کو 0.694 کے اسکور کے ساتھ انڈیکس میں 18 واں مقام ملا ہے۔

ریاستی درجہ بندی انڈیکس میں اوڈیشہ نے 0.836 کے اسکور کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا ہے۔

ریاستی انڈیکس کا مقصد ریاستوں کے درمیان مسابقت، تعاون اور سیکھنے کا ماحول پیدا کرنا، شفافیت کو فروغ دینا، اور تحقیق اور تجزیہ کے لیے عوامی ڈومین میں تصدیق شدہ ڈیٹا شائع کرنا ہے۔ فی الحال، قومی سطح پر سرفہرست ریاستوں کے فوڈ اینڈ نیوٹریشن موڈ کو نافذ کرنے کی کوئی تجویز حکومت کے زیر غور نہیں ہے۔ این ایف ایس اے کے مجموعی ڈھانچے کے تحت ریاستیں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاریں،بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے بہترین طرز عمل اپنانے کے لیے آزاد ہیں۔

*****

U.No.13557

(ش ح - اع - ر ا)  



(Release ID: 1882424) Visitor Counter : 85


Read this release in: English , Odia , Odia