وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
جھینگے کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے ماہی پروری،مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے اقدامات
Posted On:
09 DEC 2022 5:44PM by PIB Delhi
سمندری پیداروا کی بعآمدات کی فروغ کی اتھارٹی (ایم پی ای ڈی اے) نے بتایا ہے کہ سال 2022-23 کے لیے سی فوڈ کی برآمدات کے لیے 8868 ملین امریکی ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس میں جھینگے کی برآمدات بھی شامل ہیں۔
محکمہ ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت نے ملک میں جھینگے کی پیداوار کو بڑھانے کے مقصد سے، کھارے پانی کی آبی زراعت کے تحت رقبہ کو بڑھانے کے لیے، ریاست وار اہداف بتائے ہیں۔ مزید یہ کہ پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان جیسی ریاستوں میں کیکڑے کی فارمنگ جڑیں پکڑ رہی ہے۔ فلیگ شپ اسکیم "پردھان منتری متسیا سمپدا یوجنا (PMMSY)" کے ذریعے، محکمہ ماہی پروری، حکومت ہند، کیکڑے کی معیاری پیداوار، نسلوں کے تنوع، برآمد پر مبنی نسلوں کو فروغ دینے، برانڈنگ، معیارات اور سرٹیفیکیشن، تربیت اور صلاحیت، کٹائی کے بعد کا بنیادی ڈھانچہ وغیرہ کی تعمیر میں مدد کرتی ہے۔ حکومت ہند نے میرین پراڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم پی ای ڈی اے) قانون 1972 کے ذریعے،سی فوڈ کی برآمد کو آسان بنانے کے لیے کامرس اور صنعت کی وزارت کے تحت ایک مخصوص ایجنسی بنائی ہے۔ ایم پی ای ڈی اے برآمد کنندگان کا اندراج کرتا ہے، کوالٹی کے معیارات مرتب کرتا ہے، برآمدات کو بڑھانے کے لیے درآمد کنندگان کے ساتھ رابطہ قائم کرتا ہے اور بہتر پیداوار اور پیداواری صلاحیت کے لیے ان کی تکنیکی معلومات کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ شراکت داروں کے لیے تربیت، آگاہی مہم، ورکشاپ/ میٹنگز جیسے صلاحیت سازی کے پروگرام کا انعقاد کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایم پی ای ڈی اے کاشتکاروں کو بہتر انتظامی طریقوں پر تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے تاکہ برآمد کے لیے بیماری اور باقیات سے پاک محفوظ سمندری غذا تیار کی جا سکے۔
یہ معلومات ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔
*****
U.No.13611
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1882351)
Visitor Counter : 120