جل شکتی وزارت
این ایم سی جی نے ارتھ گنگا کے تحت ’ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کمیونٹی اور مقامی وسائل کا فائدہ اٹھانے کے لیے صلاحیت سازی پروگرام‘ سے متعلق پروجیکٹ کا آغاز کیا
Posted On:
09 DEC 2022 6:18PM by PIB Delhi
نیشنل مشن فار کلین گنگا کے ڈائرکٹر جنرل جناب جی اشوک کمار نے ہمالین انوائرمینٹل اسٹڈیز اینڈ کنزرویشن آرگنائزیشن (ایچ ای ایس سی او) کے بانی پدم بھوشن جناب انیل جوشی کی موجودگی میں ارتھ گنگا کے تحت ’ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کمیونٹی اور مقامی وسائل کا فائدہ اٹھانے کے لیے صلاحیت سازی پروگرام ‘سےمتعلق پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ اس پروجیکٹ کو این ایم سی جی اور ایچ ای ایس سی او کے ذریعہ مشترکہ طور پر نافذ کیا جارہا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد دریائے گنگا کے کنارے مقامی کمیونٹی کے درمیان مستقبل کے لیے ضرورت پر مبنی نئی مہارتو ں کو فروغ دینا اور ارتھ گنگا کے تحت کمیونٹی کے اراکین کو متبادل حل فراہم کرانا ہے۔
- پروگرام کا مقصد دریائے گنگا کے کنارے مقامی کمیونٹی کے درمیان مستقبل کے لیے ضرورت پر مبنی نئی مہارتوں فروغ دینا ہے۔
- ارتھ گنگا کے تحت کمیونٹی ممبران کو متبادل حل فراہم کرنے کا پروگرام
- این ایم سی جی مقامی لوگوں کو گنگا آرتی اور گنگا سیوکوں کی تربیت دینے پر بھی کام کر رہا ہے۔
- کسانوں میں قدرتی کھیتی کو فروغ دینا ارتھ گنگا کے تحت ہدف بنائے گئے شبوں میں سے ایک رہا ہے۔
- این ایم سی جی گنگا سے متعلقہ پروڈکٹس کو نمامی گنگے اور ارتھ گنگا کے تحت ایک برانڈ کے طور پر بازار میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔
- یہ تربیت لوگوں کو ذمہ دار سیاحت اور ایکو سسٹم کے تحفظ کے لیے بھی دی جائے گی۔
- اس پروجیکٹ میں ارتھ گنگا مراکز (اے جی سی) اور تین گنگا وسائل مراکز (جی آر سی) کے قیام کا بھی تصور کیا گیا ہے۔
|
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب جی اشوک کمار نے کہا کہ نمامی گنگے، اب تک دریائے گنگا سے آلودگی کو کم کرنے کے لیے مناسب سیوریج انفراسٹرکچر کی تعمیر پر انتھک محنت کی جارہی ہے۔ این ایم سی جی کی ترجیح گندے پانی کو گنگا اور اس کی معاون ندیوں میں گرنے سے روکنا رہی ہے اور وکامیابی سے اس کے اہداف حاصل کئے جا رہے ہیں۔ اب تک، تقریباً 973 ملین لیٹر یومیہ (ایم ایل ڈی) کی سیوریج ٹریٹمنٹ کی صلاحیت پیدا کی جا چکی ہے۔ نمامی گنگے پروگرام کے تحت سیوریج مینجمنٹ اور دیگر سرگرمیوں کے علاوہ، اب توجہ ارتھ گنگا پر ہے، جس کی حمایت وزیر اعظم نے 2019 میں منعقدہ قومی گنگا کونسل کی پہلی میٹنگ میں کی تھی۔ ارتھ گنگا کا بنیادی مقصد معیشت کے پل کے ذریعے دریا کے ساتھ لوگوں کو آپس میں جوڑنا ہے۔
جناب کمار نے بتایا کہ کسانوں کے درمیان قدرتی کاشتکاری کو فروغ دینا ارتھ گنگا کے تحت نشانہ بنائے گئے شعبوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم نے شرڈی، بلند شہر، سونی پت، ہری دوار اور میرٹھ میں متعدد کسانوں کے لیے واقفیت فراہم کرانے والی ورکشاپس اور دوروں کا اہتمام کیا جس میں کسانوں کو قدرتی کاشتکاری کی طرف راغب کیا گیا اور 75 ’سہکار گنگا گرام‘ کو فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا ’’ سہکار بھارتی کے ساتھ ہمارے مفاہمت نامے کے ایک حصہ کے طور پر ارتھ گنگا کے تحت بھی 75 گنگا سہکار گراموں کو فروغ دیا جائے گا۔
پدم بھوشن جناب انیل جوشی نے کہا کہ آج دنیا کا سب سے بڑا چیلنج گاؤوں میں وسائل کی کمی ہے جس کی وجہ سے دنیا کے تمام ممالک نقصان اٹھا رہے ہیں۔ سب سے بڑا چیلنج گاؤں کے وسائل کی کمی کو پورا کرنا تھا۔ نمامی گنگے مشن کی طرف سے مکمل تعاون کیا گیا ہے۔گاؤوں کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان ساڑھے چھ لاکھ گاؤوں کا ملک ہے، اور ملک کے دریا ہمیشہ گاؤوں سے جڑے رہے ہیں۔ نمامی گنگے مشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ مشن لوگوں کو گنگا سے جوڑنے کی سمت میں بہترین کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشن کا ارتھ گنگا پراجیکٹ انتہائی سنجیدہ اور بروقت اقدام ہے اور اس سے وابستہ ہونا اعزاز کی بات ہے۔
ارتھ گنگا کے تحت ’ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کمیونٹی اور مقامی وسائل کا فائدہ اٹھانے کے لیے صلاحیت سازی پروگرام ‘ سے متعلق پروجیکٹ کا مقصد گنگا طاس کی مقامی کمیونٹیز کو ماحولیاتی تصورات کے ذریعے ان کی معاشی ترقی کے لیے کام کرتے ہوئے بااختیار بنانا ہے۔ اس پروجیکٹ میں ارتھ گنگا مراکز (اےجی سی) اور تین گنگا وسائل مراکز (جی آر سی) کے قیام کا بھی تصور کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام جدید ترین ٹکنالوجی کا ذریعہ بھی بنائے گا اور کمیونٹی کے لیے اقتصادی اور ماحولیاتی طور پر قابل عمل تدابیر کی تشہیر کرے گا۔ پروجیکٹ کے تحت، 4 ریاستوں اتراکھنڈ، اتر پردیش، بہار اور جھارکھنڈ میں کمیونٹیز کے لیے صلاحیت سازی کی ورکشاپس/ٹریننگ کا جی آر سی مراکز کے ذریعے ایچ ای ایس سی او کے ماسٹر ٹرینرز کی رہنمائی میں اہتمام کیا جائے گا۔
این ایم سی جی کے ڈی جی جناب اشوک کمار نے ایچ ای ایس سی او کے بانی پدم بھوشن جناب انیل جوشی کے ساتھ، ارتھ گنگا کے تحت ’ ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کمیونٹی اور مقامی وسائل کا فائدہ اٹھانے کے لیے صلاحیت سازی پروگرام‘ سے متعلق پروجیکٹ کا آغاز کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 13616
(Release ID: 1882336)
Visitor Counter : 115