وزارت دفاع
ہندوستان ایک خود اعتماد اور خود کفیل ملک بن کر ابھرا ہے، جو اجتماعی بہبود پر یقین رکھتا ہے، لیکن اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتا ہے:نئی دلی میں ایک پروگرام میں وزیر دفاع کا بیان
‘‘وزیراعظم جناب نریندر مودی نے عالمی اسٹیج پر ہندوستان کو ایجنڈا طے کرنے والے ملک کی ساکھ کے ساتھ پیش کیا ہے’’
دفاعی برآمدات اب 14 ہزار کروڑ روپے سے تجاؤز کر گئی ہے اور 2025 تک ہم 25 ہزار کروڑ روپے کا نشانہ حاصل کرنے کی جانب پیش قدمی کر رہے ہیں: جناب راج ناتھ سنگھ
Posted On:
09 DEC 2022 8:24PM by PIB Delhi
ہندوستان ایک خوداعتماد اور خود کفیل ملک بن کر ابھرا ہے، جو اجتماعی بہبود کے لئے مل کر کام کرنے پر یقین رکھتا ہے، لیکن اپنے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کو مسترد کرتا ہے۔ یہ بات وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 9 دسمبر 2022 کو نئی دلی میں ایک پروگرام کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ جناب مودی کی ڈپلومیسی، بھروسہ مندی اور قائدانہ صلاحیتوں نے عالمی اسٹیج پر ہندوستان کی ساکھ میں کایا پلٹ لاتے ہوئے اسے ایجنڈا طے کرنے والے ملک کے طور پر پیش کیا ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ اب ہندوستان عالمی سطح پر اہم ترین مقام رکھتا ہے۔ ہماری امن پسندی اور خودداری کو دنیا تسلیم کرتی ہے اور اس کا احترام کرتی ہے۔
آپریشن گنگا کا ذکر کرتے ہوئے جو جنگ سے متاثر ملک یوکرین سے 22500 ہندوستانیوں کو نکال کر وطن لانے کے لئے شروع کیا گیا تھا، جناب سنگھ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے روس، یوکرین اور امریکہ کے صدر صاحبان سے بات چیت کر کے یہ کام ممکن کر دکھایا تھا۔ جناب سنگھ نے اسے عالمی قائد کی حیثیت سے دنیا بھر میں جناب مودی کی بھروسہ مندی کی نظیر قرار دیا۔
قوم کی بہبود کے لئے وزیراعظم کے ویژن کو سراہتے ہوئے وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ جناب نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان گزشتہ ساڑھے آٹھ برس میں 3.5 ٹریلین امریکی ڈالر کی جی ڈی پی والا پانچواں سب سے بڑی معیشت والا ملک بن گیا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ 2014 سے قبل ہندوستان پانچ کمزور ملکوں میں سے ایک تھا۔ سرمایہ کاری کی فرم مورگن اسٹینلی نے یہ نام دیا تھا۔ آج ہم اس زمرے سے نکل چکے ہیں اور دنیا کی پانچ زبردست معیشتوں میں سے ایک ہیں۔ مورگن اسٹینلی کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب چیتن اہیا نے حال ہی میں عالمی اقتصادی منظرنامے پر ایک مضمون تحریر کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 2027 تک امریکہ اور چین کے بعد ہندوستان تیسری سب سے بڑی معیشت والا ملک بن جائے گا۔ اگلے دس برسوں میں ہندوستان کا جی ڈی پی بڑھ کر 8.5 ٹریلین امریکی ڈالر ہو جائے گی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان دنیا کے لئے امید اور اعتماد کا مرکز بن گیا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی حکومت کی کوششوں کی وجہ سے ہندوستان مال کی تیاری کے عام دھارے میں شامل ہوا ہے اور اب یہ اندرون ملک آئی این ایس وکرانت جیسے طیارہ بردار بحری جہاز تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میک ان انڈیا، میک فار دی ورلڈ، کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کو مدعو کرتے ہوئے نجی سیکٹر کی شمولیت پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ یہ سیکٹر اور قوم دونوں ترقی کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کی جانب سے خودکفالت کو بڑھاوا دینے کے لئے 3700 دفاعی سامان و آلات کی فہرست جاری کی گئی ہے، جو ملک کے اندر تیار کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے دفاعی برآمدات اب 14 ہزار کروڑ روپے سے تجاؤز کر چکی ہیں، جبکہ 2014 میں یہ 900 کروڑ روپے تھیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ 2023تک دفاع برآمدات 19 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ ہو جائیں گی اور ہم 2025 تک 25 ہزار کروڑ روپے کے نشانے کو حاصل کرنے کے لئے صحیح سمت میں جا رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آج ہندوستان کے پاس امید ہے، پالیسی میں استحکام ہے اور قائدانہ صلاحیت ہے۔ انہوں نے کووڈ -19 عالمی وباء کے دور میں وباء سے نمٹنے کی ہندوستان کی کوششوں کو مختلف ملکوں اور تنظیموں کی جانب سے سراہے جانے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی وباء کے دوران ہندوستان نے نہ صرف یہ کہ مقامی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ماسک، پی پی ای کٹس تیار کئے اور جانچ لیباریٹریاں قائم کیں، بلکہ بہت سے ملکوں کی مدد بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تقریباً 100 ملکوں کو کووڈ ویکسین سپلائی کی۔ اب تک دو ارب 19 کروڑ ویکسین خوراکیں دی جا چکی ہیں جو کہ ہماری ٹیکہ کاری کے پروگرام کی ایک بہت بڑی حصولیابی ہے۔
جی-ٹوئنٹی کی ہندوستان کی سربراہی پر جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وسودھیو کٹمبکم اور عالمی بہبود کے جذبے کے ساتھ وزیراعظم نے کووڈ-19 سے اب تک نہ ابھرپانے والے ملکوں کی ترقی کے لئے مختلف پروگراموں کے ذریعے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی ٹوئنٹی کے ان پروگراموں کا مرکزی خیال ہے ’’ ایک زمین، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘‘ اور اس کے تحت مجموعی ترقی کا نقش راہ تیار کیا جائے گا۔
وزیر دفاع نے ملک کے اصل اور ڈیجیٹل دونوں طرح کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لئے گزشتہ ساڑھے آٹھ برسوں میں حکومت کی اصلاحات کی فہرست پیش کی۔ ان میں پردھان منتری جن دھن یوجنا، فائدوں کی براہ راست منتقلی، نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن اور اشیاء و خدمات ٹیکس، جی ایس ٹی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک متنوع اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم قائم کیا گیا ہے، جو وزیراعظم کے آتم نربھر بھارت ویژن کے عین مطابق ہے۔ ملک میں رجسٹرڈ اسٹارٹ اپس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو 2014 میں محض چار سو پانچ سو تھیں، وہ 2022 میں 80 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ سو سے زیادہ یونیکورن بن گئی ہیں۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی مضبوط اقتصادی صورتحال کی وجہ سے کووڈ-19 کے باوجود براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 22-2021 میں سب سے زیادہ ایف ڈی آئی 83.6 ارب امریکی ڈالر حاصل ہوئی۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ آنے والے وقت میں ہندوستان سب سے طاقتور ملکوں میں سے ایک بن جائے گا۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 13601
(Release ID: 1882315)
Visitor Counter : 222