وزارت دفاع
آرمی اسپتال (آر اینڈ آر) نے حارّی اور ماحولیاتی اعصابی امراض پر سیمینار کا انعقاد کیا
Posted On:
09 DEC 2022 2:22PM by PIB Delhi
8 اور 9 دسمبر 2022 کو ڈپارٹمنٹ آف نیورولوجی، آرمی اسپتال (ریسرچ اینڈ ریفرل)، دہلی کینٹ کی طرف سے ’’ٹروپیکل اینڈ انوائرنمنٹل نیورولوجیکل ڈیزیز سے متعلق اپ ڈیٹ، اے ایف ایم ایس پرسپکٹیو‘‘ پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تعلیمی پروگرام کی توثیق انڈین اکیڈمی آف نیورولوجی اور دہلی میڈیکل کونسل نے کی۔
اس کانفرنس میں مسلح افواج کے نامور نیورولوجسٹ، برسرکار اور سبکدوش دونوں کے ساتھ ساتھ ایمس، دہلی جیسے ملک کے نامور طبی اداروں کے معزز اکیڈمیشین کو اکٹھا کیا گیا۔ مقررین میں لیفٹیننٹ جنرل کے کے سنگھ (ریٹائرڈ)، پدم شری ایم وی پدما شریواستو، لیفٹیننٹ جنرل سی ایس نارائنن (ریٹائرڈ)، پدم شری ڈاکٹر ہرش مہاجن اور پدم شری کرنل (ڈاکٹر) پی کے سیٹھی (ریٹائرڈ) جیسے نامور نیورولوجسٹ شامل تھے۔
آرمی اسپتال (آر اینڈ آر) کے کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل اے کے جندال نے کانفرنس کا افتتاح کیا اور ایسے پروگراموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی جو ہمارے ملک کے حارّی (منقطہ حارہ سے متعلق) نوعیت کے مسائل اور خاص طور پر دفاعی عملے کو اونچائی سے لے کر خشک صحراؤں تک کے انتہائی نوعیت کے ماحول میں درپیش چیلنجوں کے پیش نظر ان کے متعدد قسم کے ایکسپوزر سے متعلق مسائل پر روشنی ڈالتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل کے کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے کلیدی خطبہ دیتے ہوئے حارّی بیماریوں کے وسیع تناظر پر روشنی ڈالی، جس میں کووڈ سے متعلق اعصابی عوارض اور مریضوں اور صحت خدمات پر ان کے بھاری اعصابی بوجھ (نیورولوجیکل برڈین) شامل ہیں۔
کانفرنس میں شرکت کرنے والے ابھرتے ہوئے ڈاکٹروں اور نیورولوجی سے وابستہ نوجوان ذہنوں نے نیورو سائنس کے شعبے میں مشترکہ تجربے کی دولت سے بے پناہ فائدہ اٹھایا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 13590
(Release ID: 1882223)