ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک بھر میں دستکاری کی صنعت کو فروغ دینے اور دیکھ ریکھ کےلئے 6 علاقائی دفاتر اور 61 دستکاری خدمات کے مراکز

Posted On: 09 DEC 2022 3:18PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ دستکاری کی صنعت کو فروغ دینے اور اسکی دیکھ ریکھ کے لیے ملک بھر میں 6 علاقائی دفاتر اور 61 دستکاری خدمات کے مراکز ہیں۔ ترقیاتی کمشنرکے دفتر (ہینڈی کرافٹس) کے پاس پہلے سے ہی ریاست راجستھان میں 3 (تین) موجودہ دفاتر ہیں یعنی شمالی علاقائی دفتر کے تحت جے پور، اودے پور اور جودھ پور میں دستکاری سروس سینٹر خاص طور پر راجستھان میں دستکاری کے کاریگروں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےہے۔

مالی سال22- 2021 کے دوران 49385.12 کروڑ روپےمالیت کی دستکاری کی اشیاء برآمد کی گئیں جنمیں قالین اور دیگر فرشی کورنگس شامل ہیں۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.13572


(Release ID: 1882209)
Read this release in: English