وزارت دفاع
سرکاری شعبوں میں سابق فوجیوں کی نمائندگی
Posted On:
09 DEC 2022 2:41PM by PIB Delhi
سابق فوجیوں کے لئے ریزرویشن کا موجودہ کوٹا درج ذیل ہے:
- سرکاری زمرے کے بینک (پی ایس بیز) اور مرکز کے سرکاری سیکٹر کے ادارے (سی پی ایس یوز)
- تمام ڈائرکٹ ریکروٹمنٹ گروپ ‘ سی’ اسامیوں میں 14.5 فیصد
- تمام ڈائرکٹ ریکروٹمنٹ گروپ ‘سی’ اسامیوں میں 24.5 فیصد
(اس میں معذوروں، سابق فوجیوں اور کارروائی کے دوران شہید ہوئے فوجیوں کے وارثین کے لئے 4.5 فیصد کو ٹا شامل ہے)
- سنٹرل سول سروسز اینڈ پوسٹس (سی سی ایس اینڈ پی ) سنٹرل گورنمنٹ وزارتوں ؍ محکموں اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورس ( سی اے پی ایفس):
- سنٹرل آرمڈ پولیس فورسیز میں اسسٹینٹ کمانڈنگ کی سطح کی اسامیوں تک تمام براہ راست بھرتیوں کی اسامیوں میں دس 10 فیصد۔
- تمام ڈائرکٹ ریکروٹمنٹ گروپ ‘سی’ اسامیوں میں 10 فیصد۔
- تمام ڈائرکٹ ریکروٹمنٹ گروپ ‘ڈی’اسامیوں میں 20 فیصد ۔
- ڈیفنس سکیورٹی کور میں 100 فیصد۔
سابق فوجیوں کے لئے ریزرویشن صرف ڈائرکٹ ریکروٹمنٹ اسامیوں کے لئے ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں 31 دسمبر 2021 تک ای ایس ایمس کی بھرتیوں کی تفصیل اس طرح ہے:
Year
|
Number of ESMs
|
2017
|
5638
|
2018
|
4175
|
2019
|
2968
|
2020
|
2584
|
2021
|
4343
|
کوئی آزادانہ تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔ تاہم سابق فوجیوں کی بھرتی کی تعداد کو بہتر بنانے کے لئے وقتاً فوقتاً ایڈوائزری جاری کی جاتی رہی ہیں، جنہیں تمام متعلقہ محکموں، سی پی ایس یوز ، بینکوں، ریاستی سرکاروں کو بھیجا جاتا رہا ہے۔
گزشتہ پانچ برسوں میں جن اہلکاروں کو دوبارہ بھرتی کے لئے ٹریننگ یا ہنرمندی کورس فراہم کئے گئے ا ن کی تعداد (18-2017 سے 22-2021) تک اس طرح ہے:
Financial Year
|
Number of personnel enrolled
|
2017-18
|
7904
|
2018-19
|
6463
|
2019-20
|
6626
|
2020-21
|
644
|
2021-22
|
4240
|
Total
|
25877
|
زیر تربیت اہلکار ، ٹریننگ ؍ کورس مکمل ہونے و روزگار حاصل کرنے کے بعد رپورٹ نہیں کرتے ہیں۔ لہذا یہ اعداد و شمار علیحدہ طور پر دستیاب نہیں ہیں ۔ گزشتہ پانچ برسوں میں صرف ایک افسر کی بیوہ نے دوبارہ روزگار تربیتی کورس کے لئے رجسٹریشن کرایا اور جے سی اوز ؍ او آر سے کسی نے اپنا نام درج نہیں کریا۔
یہ اطلاع دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج لوک سبھا میں جناب بالو بھاؤ عرف سریش نرائن دھنور کر اور دیگر کو تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1882201)
Visitor Counter : 113