جل شکتی وزارت
متوازی فہرست میں پانی کی شمولیت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 DEC 2022 5:10PM by PIB Delhi
جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ متوازی فہرست میں پانی کو شامل کرنے کا معاملہ مختلف فورموں پر زیر بحث رہا ہے۔ یونین / متوازی فہرست میں پانی لانے کی تجویز کا جائزہ مرکز ریاستی تعلقات کے موضوع پر دو کمیشنوں کے ذریعہ انجام دیا گیا تھا۔یہ جائزہ جسٹس آر ایس سرکاریہ اور جسٹس ایم ایم پنچھی کی صدارت میں بالترتیب انجام دیا گیا ۔ مذکورہ تجویز کو دونوں کمیشنوں میں سے کسی ایک کی بھی حمایت حاصل نہیں ہوئی ۔
****
ش ح۔ش ر۔س ا
U.No:1354
(ریلیز آئی ڈی: 1882034)
وزیٹر کاؤنٹر : 136