شہری ہوابازی کی وزارت

حکومت ہند نے 21گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی تعمیر وترقی کیلئے اصولی طور پر منظوری دی ہے


9گرین فیلڈ ہوائی اڈے کام کررہے ہیں

Posted On: 08 DEC 2022 2:55PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی تعمیر وترقی کا انتظام و انصرام گرین فیلڈ ہوائی اڈے (جی ایف اے) پالیسی، 2008 کے تحت کیا جاتا ہے۔ پالیسی کے مطابق ہوائی اڈہ قائم کرنے کی خواہاں ریاستی حکومت یا ہوائی اڈے کے ڈویلپرکیلئے ضروری ہے کہ وہ مرحلہ دوم  کی منظوری کے لیے یعنی ’سائٹ کلیئرنس‘ کے بعد ’اصولی منظوری‘ کے سلسلے میں شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے)کو ایک تجویز بھیجے۔ اس طرح کی تجاویز پرشہری ہوابازی کی وزارت  جی ایف اے پالیسی میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق غور کرتی ہے۔ ہوائی اڈے کے منصوبوں بشمول پروجیکٹوں کی فنڈنگ پر عمل درآمد کی ذمہ داری متعلقہ ہوائی اڈے کے ڈویلپر پر ہے جس میں متعلقہ ریاستی حکومت  بھی شامل ہے (اس صورت میں کہ ریاستی حکومت پروجیکٹ کی تجویز کنندہ ہو)۔

حکومت ہند نے 21 گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی تعمیر کو اصولی طور پرمنظوری دی ہے۔ یہ گرین فیلڈ ہوائی اڈے  گوا میں موپا، مہاراشٹر میں نوی ممبئی، شرڈی اور سندھو درگ، کرناٹک میں کالابرگی، وجئے پورہ، ہاسن اور شموگا، مدھیہ پردیش میں ڈبرا (گوالیار) اترپردیش میں کشی نگر اور نوئیڈا (جیور)، گجرات میں دھولیرا اور ہیراسر، پڈوچیری میں کرائیکل، آندھرا پردیش میں دگادرتھی، بھوگاپورم اور اوراکل (کرنول)، مغربی بنگال میں درگاپور، سکم میں پاکیونگ، کیرالہ میں کنور اور ڈونی  پولو، اروناچل پردیش میں ایٹا نگرہیں۔

ان میں سے 9 گرین فیلڈ ہوائی اڈے یعنی درگاپور، شرڈی، کنور، پاکیونگ، کالابرگی، اوراکل (کرنول)، سندھو درگ، کشی نگر اور ڈونی پولو، ایٹا نگر  ہوائی اڈے میں کام کاج شروع کر دیا گیا ہے۔

حکومت ہند نے ہیراسر (راجکوٹ) اور دھولیرا (احمد آباد) میں دو گرین فیلڈ ہوائی اڈوں کی  تعمیر کے لیے ریاستی حکومت گجرات کو اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔ ریاستی حکومت نے ہیراسر ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے ایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے ساتھ  اشتراک کیا ہے جس کی مجوزہ لاگت 1405 کروڑروپے ہے۔ دھولیرا گرین فیلڈ ہوائی اڈے کی تعمیر وترقی کے حوالے سے 1305 کروڑ روپے کی لاگت کا منصوبہ ہے۔ اس پروجیکٹ کے نفاذ کی نگرانی کے لیےایئرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) ،حکومت گجرات (جی او جی) اور نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ اینڈ امپلی منٹیشن ٹرسٹ  (این آئی سی ڈی آئی ٹی) پر مشتمل ایک مشترکہ ملکیت کی کمپنی تشکیل دی گئی ہے جو بالترتیب 51:33:16 کے تناسب سے  حصہ داری رکھتی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ع۔ ع ن۔

U-13532



(Release ID: 1882027) Visitor Counter : 102


Read this release in: English