ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

پلاسٹک کی ری سائیکلنگ کے اہداف

Posted On: 08 DEC 2022 2:47PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا تبدیلی کی وزارت نے 16 فروری 2022 کو پلاسٹک کی پیکیجنگ کے لیے توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری سے متعلق رہنما خطوط کو نوٹیفائی کیا ہے۔ رہنما خطوط، سخت پلاسٹک پیکیجنگ کے دوبارہ استعمال کے لیے پروڈیوسر، درآمد کنندگان اور برانڈ مالکان کے لیے لازمی اہداف مقرر کرتے ہیں، جو پلاسٹک پیکیجنگ فضلہ کی ری سائیکلنگ کی کم از کم سطح اور پلاسٹک کی پیکیجنگ میں ری سائیکل پلاسٹک مواد کے کم سے کم استعمال سے متعلق ہیں۔ کمپوسٹ ایبل پیکیجنگ سمیت پلاسٹک کی پیکیجنگ کے مختلف زمروں میں پلاسٹک کے کچرے کی کم از کم ری سائیکلنگ کا سال وار ہدف ذیل میں دیا گیا ہے:

سال

ہدف
(توسیع شدہ پروڈیوسر کی ذمہ داری کا فیصد)

25-2024

50-30

26-2025

60-40

27-2026

70-50

28-2027 سے آگے

80-60

 

کمپوسٹ ایبل پلاسٹک سے بنی پلاسٹک پیکیجنگ کے لیے ای پی آر کا ہدف 2023- 24سے 100 فیصد ہے۔

برانڈ کے مالکان کی طرف سے سخت پلاسٹک کی پیکیجنگ کے دوبارہ استعمال کا ہدف ذیل میں جدول میں دیا گیا ہے۔ فوڈ کانٹیکٹ ایپلی کیشنز میں سخت پلاسٹک کی پیکیجنگ کا دوبارہ استعمال، فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کے ضابطے سے مشروط ہے۔

 

ہدف (سالانہ فروخت ہونے والی مصنوعات میں سخت پلاسٹک پیکیجنگ کے فیصد کے طور پر)

 

2025-26

2026-27

2027-28

2028-29 سے آگے

0.9 لیٹر یا کلو سے زیادہ حجم یا وزن کے ساتھ سخت پلاسٹک کی پیکیجنگ، لیکن 4.9 لیٹر یا کلو سے کم. جیسا کہ معاملہ ہو سکتا ہے

10

15

20

25

0.9 لیٹر یا کلوگرام سے زیادہ حجم یا وزن کے ساتھ سخت پلاسٹک کی پیکیجنگ،لیکن 4.9 لیٹر یا کلو سے کم، جیسا کہ معاملہ ہو سکتا ہے

70

75

80

85

توسیعی پروڈیوسر کی ذمہ داری کے رہنما خطوط کے تحت، پلاسٹک پیکیجنگ فضلہ کی ری سائیکلنگ کی کم از کم سطح کی قابل نفاذ ذمہ داریوں کا مقصد، پلاسٹک پیکیجنگ فضلہ کی مرغولاتی معیشت کو مضبوط کرنا اور پلاسٹک پیکیجنگ کچرے کے لیے ری سائیکلنگ انفراسٹرکچر کی ترقی کرنا ہے۔ اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے، حکومت ہند کی اسکیمیں، پلاسٹک کے کچرے کے لیے ری سائیکلنگ کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے تکنیکی اور مالی مدد کے لیے دستیاب ہیں۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.13486

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1881979) Visitor Counter : 179


Read this release in: English