پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
گیس کی درآمد
Posted On:
08 DEC 2022 2:40PM by PIB Delhi
قدرتی گیس کے استعمال پر مبنی ہندوستان کا درآمداتی انحصار جو کہ مالی سال 2021-22 میں 48.2 فیصد تھا، وہ مالی سال 2022-23 میں گھٹ کر 46.3 فیصد ہو گیا۔۔ حکومت نے قدرتی گیس کی اندرون ملک پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے بہت سے اقدامات کئے ہیں کئے اور پالیسی اقدامات بھی کئے گئے اور بایو ایندھن کو فروغ دینے کے لئے کئی حکمت عملی اختیار کی گئیں۔ ان میں دیگر کے علاوہ کمپریسڈ بایو گیس کے لئے مدد دینا، پائپ لائن بنیادی ڈھانچے کے لئے نیشنل گیس گرڈ، سٹی گیس ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک اور ایل این جی ریگیسی فکیشن ٹرمنلوں کی تعمیر جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ تمام ڈیمانڈمراکز پر گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
پیداوار میں حصہ داری اور آمدنی میں حصہ داری کنٹریکٹ نظام کے تحت ہائیڈرو کاربن (تیل اور گیس) سرگرمیاں کام کرنے والی کمپنیاں انجام دیں گی۔ آپریٹنگ کمپنیوں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں کے دوران کھوج کی کارروائیوں میں اندازاً 1.8 بلین امریکی ڈالر (عبوری) کی سرمایہ کاری کی گئی۔
یہ اطلاع پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1881965)
Visitor Counter : 115