محنت اور روزگار کی وزارت

لیبر ویلفیئر اور سوشل سکیورٹی کے لیے پالیسی

Posted On: 08 DEC 2022 2:51PM by PIB Delhi

حکومت نے چار لیبر کوڈز بنائے ہیں،یعنی اجرتوں سے متعلق ضابطہ، 2019، صنعتی تعلقات کا ضابطہ، 2020، سماجی تحفظ کا ضابطہ، 2020 اور پیشہ وارانہ تحفظ، صحت اور کام کے حالات کا ضابطہ، 2020۔ قانونی کم از کم اجرت، سماجی تحفظ اور کارکنوں کی صحت کی دیکھ بھال کے لحاظ سے غیر منظم کارکنوں سمیت کارکنوں کو تحفظ دستیاب ہے۔ مزید برآں، کوڈز تعمیل کے طریقہ کار کو بھی آسان بناتے ہیں جس کا مقصد کاروبار کرنے میں آسانی/انٹرپرائزز کے قیام کو فروغ دینا اور ہر کارکن کی حفاظت، صحت اور سماجی تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

سماجی تحفظ کے ضابطہ، 2020 (ایس ایس کوڈ) کا مقصد منظم اور غیر منظم دونوں شعبوں میں تمام کارکنوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ غیر منظم شعبے سمیت سماجی تحفظ کے کوریج کو بڑھانے کے لیے ایس ایس کوڈ میں متعارف کردہ دفعات درج ذیل ہیں:-

i۔   ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے کوریج کو نوٹیفائیڈ اضلاع/علاقوں کے مقابلے میں پورے ہندوستان میں بڑھا دیا گیا ہے۔ مزید، 10 سے کم ملازمین والے اداروں کے لیے رضاکارانہ بنیادوں پر ای ایس آئی سی کوریج متعارف کرایا گیا ہے۔ ای ایس آئی سی کے تحت فوائد کا اطلاق ایسے ادارے پر بھی کیا جا سکتا ہے جو خطرناک یا جان لیوا پیشے پر کام کرتے ہیں، جیسا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ نوٹیفائی کیا گیا ہے، جس میں ایک ملازم بھی ملازمت پر  ہے۔

ii۔   گگ ورکر اور پلیٹ فارم ورکر کی تعریف سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرنے کے لیے اسکیمیں بنانے کے مقصد سے کی گئی ہے۔

iii۔ غیر منظم کارکنوں، گگ کارکنوں اور پلیٹ فارم ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے اسکیمیں بنانے کے لیے ایک سماجی تحفظ فنڈ کا تصور کیا گیا ہے۔

iv۔   مرکزی حکومت کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ای ایس آئی سی یا ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے ذریعے غیر منظم کارکنوں، گگ کارکنوں اور پلیٹ فارم کارکنوں اور ان کے خاندان کے افراد کو فوائد فراہم کرے۔

بین ریاستی مائیگرنٹ ورکرز (آئی ایس ایم ڈبلیو) کے روزگار کو منظم کرنے اور ان کی شرائط اور خدمت کے دیگر مفادات کے تحفظ کے لیے، بین ریاستی مائیگرنٹ ورک مین (ریگولیشن آف ایمپلائمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس) ایکٹ، 1979 (آئی ایس ایم ڈبلیو ایکٹ) کے ذریعے، چیف لیبر کمشنر (سنٹرل) کے تحت سنٹرل انڈسٹریل ریلیشنز مشینری (سی آئی آر ایم) کے ذریعہ مرکزی دائرے میں ایک اچھی طرح سے قائم کردہ طریقہ کار کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔  سی آئی آر ایم کے تحت نافذ کرنے والے حکام رجسٹرڈ اداروں اور لائسنس یافتہ ٹھیکیداروں کا باقاعدہ معائنہ کرتے ہیں۔ ریاستی حکومتوں کو ریاستی دائرہ میں آئی ایس ایم ڈبلیو ایکٹ نافذ کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

پیشہ ورانہ حفاظت، صحت اور کام کے حالات (او ایس ایچ) کوڈ، جو کہ 29 ستمبر 2020 کو نوٹیفائی کیا گیا ہے، دوسری باتوں کے ساتھ  آئی ایس ایم ڈبلیو ایکٹ کو شامل کرتا ہے اور اس نے آئی ایس ایم ڈبلیو کے لیے کئی التزامات کئے ہیں جو درج ذیل ہیں:-

•  آئی ایس ایم ڈبلیو کی تعریف کو ایک ایسے شخص کو شامل کرنے کے لیے وسیع کیا گیا ہے جو (اے) بالواسطہ طور پر ٹھیکیدار کے ذریعے بھرتی کیا گیا ہو۔ (بی) آجر کے ذریعے براہ راست بھرتی کیا گیا؛ اور (سی) کسی دوسری ریاست میں ملازمت کے لیے خود آیا ہے۔

•  بین ریاستی مہاجر مزدوروں کے روزگار سے متعلق معلومات کو ادارے کے ذریعہ رجسٹریشن کے وقت دستیاب کرانا ہوگا۔

•  راشن کے لیے متعارف کرائے گئے فوائد کی نقل پذیری اور عمارت اور دیگر تعمیراتی سیس فنڈ کے تحت فوائد حاصل کرنے کے لیے۔

•  سال میں ایک بار اپنے آبائی مقام پر جانے کے لیے سفری الاؤنس۔

•  آدھار پر مبنی سیلف رجسٹریشن کی سہولت کے ساتھ وقف پورٹل۔

•  بین ریاستی تارکین وطن کارکنوں کو ٹول فری ہیلپ لائن کی سہولت۔

•  مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتیں آئی ایس ایم ڈبلیو کے لیے ڈیٹا بیسیا ریکارڈ کو الیکٹرانکیا دوسری صورت میں برقرار رکھیں گی۔

•  متعلقہ حکومت کی طرف سے  آئی ایس ایم ڈبلیو کے مطالعہ کا انتظام۔

یہ جانکاری محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

 

شح۔ مم۔ م ر

U-NO. 13492



(Release ID: 1881954) Visitor Counter : 101


Read this release in: English