اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی طلباء کے لیے وظائف

Posted On: 08 DEC 2022 5:43PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ حکومت مختلف اسکیموں کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کے لیے فیلوشپ بشمول مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ (ایم اے این ایف) اسکیم فراہم کرتی ہے، جو مختلف وزارتوں/محکموں کے ذریعے نافذ کی جاتی ہیں۔ مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل فیلوشپ کو چھوڑ کر یہ تمام اسکیمیں اقلیتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے امیدواروں کے لیے کھلی ہیں لیکن اقلیتی طلبہ میں تقسیم کی گئی فیلوشپ کا ڈیٹا صرف ایم اے این ایف اسکیم کے تحت حاصل کیا جاتا ہے۔

اقلیتی امور کی وزارت کی 3 اسکالرشپ اسکیموں یعنی پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم، پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم اور 13-2012 سے صلاحیت کے ساتھ ساتھ ضرورت پر مبنی اسکالرشپ اسکیم کے تحت مستفید ہونے والوں کی تعداد ضمیمہ میں دی گئی ہے۔ ایم اے این ایف اسکیم کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے لاگو کیا تھا اور یو جی سی کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق 15-2014 اور 22-2021 کے درمیان اسکیم کے تحت 6722 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا تھا اور اس مدت کے دوران 738.85 کروڑ روپے کی فیلو شپس تقسیم کی گئی تھیں۔

چونکہ مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل فیلوشپ اسکیم اعلیٰ تعلیم کے لیے حکومت کی جانب سے لاگو کی جانے والی دیگر مختلف فیلوشپ اسکیموں کے ساتھ اوورلیپ ہے اور اقلیتی طلباء پہلے ہی اس طرح کی اسکیموں کے تحت آتے ہیں، اس لیے حکومت نے 23-2022 سے اسکیم کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقلیتی طلباء کے لیے اسکالر شپ

سال

اسکالرشپ سے نوازا گیا

پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم

پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم

میرٹ کے ساتھ ضرورت پر مبنی اسکالرشپ اسکیم

2012-13

6436984

755643

68096

2013-14

7794190

890467

100428

2014-15

7496593

905620

138770

2015-16

5178779

666840

133582

2016-17

4153524

624990

121937

2017-18

5311257

698069

119472

2018-19

5691854

684265

117771

2019-20

5568025

743141

118359

2020-21

5239964

663316

120371

2021-22*

5710789

720093

131810

میزان

58581959

7352444

1170596

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 13525)


(Release ID: 1881951) Visitor Counter : 227


Read this release in: English