جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آلودگی پر قابو پانے کے لیے این جی ٹی کا حکم

Posted On: 08 DEC 2022 4:49PM by PIB Delhi

نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی) نے 2014 کی اصل درخواست (کیو اے) 200،  اور 2018 کے او اے نمبر 673 میں مورخہ 20.09.2018 کے حکم نامے کے ذریعے 10.12.2015 اور 13.07.2017 کے حکم/فیصلے کے ذریعے دریاؤں میں پانی کے معیار اور برقی بہاؤ (ای- فلو) کو یقینی بنانے کے لیے، دیگر باتوں کے علاوہ ہدایات جاری کی ہیں۔

این جی ٹی  نے 2018 کی اصل درخواست نمبر 673 کے تعلق سے  اپنے احکامات میں، تمام متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی ) کی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ ایکشن پلان کو نافذ کریں، جو سنٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کی ٹاسک ٹیم کی طرف سے منظور شدہ ندیوں کے آلودہ حصوں کی بحالی/ بازیابی  کے لیے منظور کیے گئے ہیں اور جو  زمرہ ترجیحI سے ترجیحIV میں آتے ہیں۔ تمام متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ 30.06.2021 تک منظور شدہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ سی پی سی بی کے ذریعہ شناخت شدہ تمام آلودہ ندیوں کو نہانے کے مقصد کے لیے موزوں (یعنی بائیو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (بی او ڈی)  <3 ملی گرام فی لیٹر، تحلیل شدہ آکسیجن 5.0 ملی گرام فی لیٹر سے زیادہ اور فیکل کولیفارم  500 ایم پی این فی 100 ملی لیٹر) بنایا جاسکے۔ ترجیحی زمرہ V میں آنے والے پی آر ایس کے لیے منظور شدہ ایکشن پلان کی تیاری اور نفاذ کے لیے ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کے ذریعے ریور ریجوینیشن کمیٹیاں (آر آر سی) تشکیل دی گئی ہیں، اور عمل درآمد کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے مرکزی سطح پر ایک مرکزی نگرانی کمیٹی (سی ایم سی) بھی تشکیل دی گئی ہے۔

سنہ 2018 کے کیو اے  نمبر 673 میں معزز این جی ٹی کے احکامات کے مطابق، سی ایم سی کی میٹنگیں مستقل بنیادوں پر جل شکتی کی وزارت کے محکمہ آبی وسائل، دریاؤں کی ترقی اور گنگا کی بازیابی کے سکریٹری کی صدارت میں منعقد ہوتی ہیں، جس میں متعلقہ ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ تیار کردہ منظور شدہ ایکشن پلان کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

سی پی سی بی مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹی) میں ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز (ایس پی سی بی) / آلودگی کنٹرول کمیٹیوں (پی سی سی) کے ساتھ مل کر نیشنل واٹر کوالٹی مانیٹرنگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں ندیوں اور دیگر آبی ذخائر کے پانی کے معیار کی نگرانی کر رہے ہیں۔  پانی کے معیار کی نگرانی کے نتائج کی بنیاد پر، سی پی سی بی کی طرف سے وقتاً فوقتاً دریاؤں کی آلودگی کا جائزہ لیا جاتا رہا ہے۔ ستمبر 2018 میں سی پی سی بی کی شائع کردہ آخری رپورٹ کے مطابق، بایو کیمیکل آکسیجن ڈیمانڈ (بی او ڈی) کے لحاظ سے مانیٹرنگ کے نتائج کی بنیاد پر 323 دریاؤں پر 351 آلودہ حصوں کی نشان دہی کی گئی تھی، جو کہ نامیاتی آلودگی کے اشارے ہیں۔ آلودہ ندیوں کی ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقہ وار تفصیلات ضمیمہ میں ہیں۔

ملک میں کل 351 پی آر ایس میں سے 53 پی آر ایس ریاست مہاراشٹر میں شناخت کیے گئے تھے۔ ان میں ترجیحI میں 9 اسٹریچز، ترجیحII میں 6، ترجیح III میں 14، ترجیح IV میں 10 اور ترجیح V میں 14 شامل ہیں۔

این آر سی پی نے اب تک ملک کی 16 ریاستوں میں پھیلے 80 قصبوں میں 36 ندیوں کے 78 آلودہ راستوں کا احاطہ کیا ہے، جس میں پروجیکٹوں کی منظور شدہ لاگت 6248.16 کروڑ روپے ہے، اور جن سے 2745.7 ایم ایل ڈی کی سیوریج ٹریٹمنٹ کی گنجائش پیدا ہوئی ہے۔ نمامی گنگے پروگرام کے تحت 32898 کروڑ روپے کی لاگت سے 5270 ایم ایل ڈی کے سیوریج ٹریٹمنٹ کے 176 پروجیکٹوں اور 5214 کلومیٹر کے سیوریج نیٹ ورک سمیت 406 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے، جس کے مقابلے میں اب تک 1858 ایم ایل ڈی سیوریج ٹریٹمنٹ کی گنجائش پیدا کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، سیوریج کا بنیادی ڈھانچہ اٹل مشن فار ریجوونیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (اے ایم آر یو ٹی) اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے اسمارٹ سٹیز مشن جیسے پروگراموں کے تحت بنایا گیا ہے۔

صنعتی کچرے کو دریاؤں میں چھوڑنے کو روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ اخراج کے مخصوص معیارات کا نوٹیفکیشن جاری کرنا، صنعتوں کی درجہ بندی کے معیار پر نظرثانی اور تمام ایس پی سی بی/ پی سی سی کو اسے اپنانے کے لیے ہدایات جاری کرنا اور رضامندی کا اجراء شامل ہیں۔ جامع ماحولیاتی آلودگی انڈیکس (سی ای پی آئی) کی بنیاد پر ایس پی سی بی/ پی سی سی کی طرف سے کام کرنے کے لیے قائم/ رضامندی، وقتی ہدف بنائے گئے ایکشن پلان کے ذریعے ضروری اقدامات کرنے کے لیے، سی پی سی بی کی طرف سے تعمیل کی تصدیق کے لیے مجموعی طور پر آلودگی پھیلانے والی صنعتوں (جی پی آئی) کے باقاعدہ معائنہ کے لیے تنقیدی طور پر آلودہ علاقوں کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ آن لائن کنٹینیوئس ایفلوئنٹ مانیٹرنگ سسٹم (او سی ای ایم ایس) کی تنصیب کے ذریعے پانی کے معیار اور تعمیل کی حیثیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، صنعتوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ تکنیکی ترقی کے ذریعے اپنے کچرہ پانی کی پیداوار کو کم کریں، گندے پانی کو دوبارہ استعمال/ری سائیکل کریں اور جہاں بھی ممکن ہو، زیرو لیکویڈ ڈسچارج (زیڈ ایل ڈی) کو برقرار رکھیں۔

ماحولیات (تحفظ) ایکٹ، 1986 اور پانی (آلودگی کی روک تھام اور کنٹرول)، ایکٹ 1974 کے التزامات کے مطابق، صنعتی یونٹوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ کارآمد ٹریٹمنٹ پلانٹس (ای ٹی پی) نصب کریں اور دریا نیز آبی ذخائر میں انھیں چھوڑنے سے قبل ان کا ٹریٹمنٹ کریں اور اس سے متعلق ماحولیاتی معیارات کی تعمیل کریں۔  اس کے مطابق، سی پی سی بی، ایس پی سی بی اور پی سی سی صنعتوں کو، مؤثر ڈسچارج معیارات کے حوالے سے مانیٹر کرتے ہیں اور ان ایکٹ کی دفعات کے تحت عدم تعمیل پر تعزیری کارروائی کرتے ہیں۔

دریا کی صفائی ایک مسلسل عمل ہے۔ سیوریج کے بنیادی ڈھانچے کے متعدد منصوبے سال 2020-22 میں مقررہ مدت میں مکمل کیے گئے ہیں۔ متعدد ریاستوں کے ذریعہ شناخت شدہ ندیوں کے پانی کے معیار میں بہتری کی اطلاع دی جارہی ہے۔

یہ اطلاع جل شکتی کے وزیر مملکت جناب بشویشور ٹوڈو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

ضمیمہ

آلودگی پر قابو پانے کے لیے این جی ٹی کے احکامات کے بارے میں

بی او ڈی سطحوں کی بنیاد پر  351 ندیوں کو 5 ترجیحی زمروں میں درجہ بند کیا گیا ہے،جو کہ درج ذیل ہیں:-

ترجیحI۔  30 ملی گرام فی لیٹر سے زیادہ بی او ڈی

ترجیحII۔  20 سے  30 ملی گرام فی لیٹر کے درمیان بی او ڈی

ترجیحIII۔  10 سے  20 ملی گرام فی لیٹر کے درمیان بی او ڈی

ترجیحIV۔  6 سے 10  ملی گرام فی لیٹر کے درمیان بی او ڈی

ترجیحV۔  3 سے 6 ملی گرام فی لیٹر کے درمیان بی او ڈی

 

******

شح۔ مم۔ م ر

U-NO. 13494


(Release ID: 1881942) Visitor Counter : 228


Read this release in: English